اترپردیش کے جھانسی کے سیپری بازار تھانہ علاقے میں واقع سرکاری پالی ٹیکنک کالج میں اتوارکونابالغ طالبہ کے ساتھ جنسی زیادتی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔
اس پورے معاملے میں سینئر ایس ایس پی دنیش کمار نے بتایا کہ ایک فیملی کے ذریعہ تحریری شکایت کی گئی ہے کہ ان کی 17 سالہ بیٹی اپنے دوست سے ملنے سرکاری پالی ٹکنک کالج گئی ہوئی تھی اور اسی دوران دس سے بارہ لڑکے وہاں پہنچ گئے۔
ان لڑکوں نے لڑکی اور اس کے دوست کو اغوا کرکے ان کے ساتھ مارپیٹ کی۔ ان میں سے ایک لڑکی کو کھینچ کر کالج کے اندر لے گیا اور اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی، ساتھ ہی کچھ نے لڑکی کا فحش ویڈیو بنایا اتنا ہی نہیں انہوں نے لڑکی سے دو ہزار روپے بھی چھین لئے۔ تحریری شکایت میں ایک نامزد کے علاوہ دس سے بارہ لوگوں کے خلاف الزامات لگائے گئے ہیں۔
معاملے کے سامنے آتے ہی پولس نے فوری طور پر معاملہ درج کر لیا اور ملزموں کو پکڑنے کے لئے تین ٹیمیں تشکیل دے دی۔ اس معاملے میں پالی ٹکنک کالج کے اسٹاف سے پوچھ تاچھ کی جارہی ہے۔
کالج کے طالب علموں کی شناختی کارڈ نکال کر متاثروں اور اس کے دوست سے شناخت کرائی جارہی ہے۔ جلد سے جلد ملزموں کو گرفتار کیا جائے گا۔ اس دوران جنسی زیادتی کا اہم ملزم روہت سینی کو گرفتار کرنے کی بات کہی جارہی ہے۔