ETV Bharat / bharat

چینی ویب سائٹ کے ذریعہ جاسوسی، کانگریس نے حکومت سے جواب مانگا - رندیپ سنگھ سرجے والا

کانگریس پارٹی نے چینی ویب سائٹ کے ذریعہ صدر اور وزیراعظم سمیت ملک کے کئی سینئر رہنماؤں، ججز اور دیگر اہم ہستیوں کی جاسوسی سے متعلق رپورٹز کی مذمت کرتے ہوئے حکومت سے اس معاملے پر جواب مانگا ہے۔

رندیپ سنگھ سرجے والا
رندیپ سنگھ سرجے والا
author img

By

Published : Sep 14, 2020, 1:12 PM IST

کانگریس کے میڈیا محکمے کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے ایک اہم انگریزی اخبار میں شائع خبر کو شیئر کرتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ چین کے ذریعہ بھارتی رہنماؤں اور دیگر افراد کی ڈیجیٹل جاسوسی کی خبر تشویش ناک ہے، ہم واضح طور پر اس کی مذمت کرتے ہیں۔

رندیپ سنگھ سرجے والا
رندیپ سنگھ سرجے والا

انہوں نے لکھا کہ کیا چین نے دو سال پہلے بنی اس کمپنی کا استعمال حکومت کی پالیسیوں کو متاثر کرنے کے ئے بھی کیا ہے؟کیا حکومت اس معاملے کی جانچ کرے گی اور اس معاملے میں ملک کو یقین دلائے گی؟

انگریزی روزنامے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین کی اس ڈاٹا کمپنی نے صدر جمہوریہ، وزیراعظم، اپوزیشن کے اہم رہنماوں،کابینی وزرا، ریاستوں کے وزرائے اعلی، چیف جسٹس اور کئی دیگر ہستیوں کی جاسوسی کی ہے۔

رندیپ سنگھ سرجے والا
رندیپ سنگھ سرجے والا

اخبار میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس کمپنی کا تعلق چین کی حکومت سے ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.