راموجی گروپ کے چیئرمین راموجی راؤ نے مشہور گلوکار ایس پی بالا سبرمنیم کی موت پر غم کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان کی آواز موسیقی کی دنیا کے لئے ایک تحفہ ہے۔ انہوں نے اپنی 50 سالہ سنیما گرافی میں ہزاروں گانے گائے۔
ان کی مدھر دھنوں کو یاد کرتے ہوئے اور ان کے ساتھ گزارے ہوئے وقت کو یاد کرتے ہوئے آنسو آجاتے ہیں۔ غم کی اس گھڑی میں میرے پاس الفاظ کی کمی ہے۔ بالو (بالا سبرمنیم) ہماری جانب سے آپکو خراج تحسین۔
واضح ہو کہ بالا سبرمنیم نے پانچ دہائیوں کے دوران 16 زبانوں میں 40،000 سے زیادہ گانے گائے۔