ETV Bharat / bharat

ٹریکٹر ریلی کے دوران ہنگامہ آرائی شرپسندوں کی سازش: راکیش ٹکیت - ٹریکٹر ریلی

بھارتی کسان یونین کے رہنما راکیش ٹکیت نے کہا کہ یوم جمہوریہ کے موقع پر دہلی میں کسانوں کی ٹریکٹر ریلی کے دوران تشدد اور ہنگامہ آرائی کسانوں نے نہیں بلکہ مخصوص سیاسی پارٹیوں کی ایما پر ہوئی ہے۔

بھارتی کسان یونین کے رہنما راکیش ٹکیت
بھارتی کسان یونین کے رہنما راکیش ٹکیت
author img

By

Published : Jan 27, 2021, 8:59 AM IST

راکیش ٹکیت نے کہا کہ ریلی کے دوران تشدد کسانوں کو بدنام کرنے کے لیے سیاسی جماعتوں کی منصوبہ سازش تھی جبکہ پولیس نے بھی کسان ریلی میں تعاون نہیں کیا۔

بھارتی کسان یونین کے رہنما راکیش ٹکیت

انہوں نے کہا کہ ریلی کے دوران تشدد کرنے والوں کی جانچ ہوگی، یہ دوسرے طرح کے لوگ تھے ہم نے ان سب کی نشان دہی کی ہے اور انتظامیہ کو اس بارے میں بتائیں گے۔

کسان رہنما نے کہا کہ 'ٹریکٹر ریلی کے لیے پولیس نے ہمیں جو روٹ دیا تھا ہم اسی پر چل رہے تھے اس کے باوجود غازی پور سے آنند وہار کا روٹ دیا گیا تھا اس پر پولیس نے بیریکیڈ لگایا تھا جس کی وجہ سے کسانوں کو وہاں سے گزرنے میں دقت ہوئی'۔

لال قلعہ پر کسان گروپ کی ہنگامہ آرائی کے بارے میں راکیش ٹکیت نے کہا کہ 'لال قلعے پر ترنگے کے ساتھ جو بھی ہوا ہم اس کی جانچ کریں گے'۔

یکم فروری کو پارلیمنٹ مارچ کے بارے میں راکیش ٹکیت نے کہا کہ 'ہم اس مارچ کا حصہ نہیں ہوں گے نیز ٹریکٹر ریلی کے دوران پولیس نے جن ٹریکٹرز کو نقصان پہنچایا ہے ہم اس کا ہرجانہ وصول کریں گے، کیوں کہ ہمارا نقصان ہوا ہے'۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.