آندھراپردیش میں راجیہ سبھا کی چار نشستوں کے انتخابات جمعہ کو ہوں گے۔
اسمبلی کے احاطہ میں رائے دہی کے انتظامات کئے جارہے ہیں۔اسمبلی کے سکریٹری نے مناسب سیکوریٹی کے انتظامات کی ہدایت دی ہے۔کل 9بجے صبح سے چار بجے شام تک رائے دہی ہوگی۔شام میں 6بجے ریٹرننگ آفیسرس نتائج کا اعلان کریں گے۔
انتخابی میدان میں اصل اپوزیشن تلگودیشم کی طرف سے ورلا رامیا،حکمران جماعت وائی ایس آرکانگریس کی طرف سے پری مل نتوانی،ایودھیا رامی ریڈی،موپی دیوی وینکٹ رمنا،پی سبھاش چندربوس ہیں۔
اس رائے دہی کے سلسلہ میں آج دوپہر وائی ایس آرکانگریس کے ارکان اسمبلی کے لئے تمثیلی رائے دہی کا انتظام کیاگیا جس میں ان کو بتایاگیا کہ ووٹ کا استعمال کس طرح کیاجائے۔