ETV Bharat / bharat

روس سے دفاعی تعاون میں اضافہ کرنے کے لئے راج ناتھ روس پہنچے - ہندوستان۔روس دفاعی صنعتی تعاون

وزیردفاع راج ناتھ سنگھ روس کے تین روزہ دورے پر منگل کو یہاں پہنچ گئے جہاں وہ دفاعی تعاون میں اضافہ کے لئے دوطرفہ بات چیت کرٰیں گے۔

وزیردفاع راج ناتھ سنگھ
author img

By

Published : Nov 5, 2019, 11:18 PM IST

وزارت دفاع کی جانب سے جاری ایک بیان مین کہا گیا ہے کہ سنگھ پانچ سے سات نومبر کے درمیان ماسکو میں ہونے والے 19ویں ہندوستان۔روس بین حکومتی فوجی کمیشن اور فوجی تکنیکی تعاون میٹنگ کی مشترکہ صدارت کے لے روس کا دورہ کرنے کا پروگرام ہے۔

راج ناتھ سنگھ نے روانہ ہونے سے قبل اپنے ٹوئٹر پر پوسٹ کیا کہ 'میں روس میں پانچ سے سات نومبر تک ماسکو میں ہندوستان۔روس دفاعی صنعتی تعاون کانفرنس سمیت مختلف پروگرام میں حصہ لینے جاؤں گا۔ میں دفاعی تعاون میں اضافہ کرنے کے لئے روسی وزیر دفاع جنرل سرگئی شوئگ کے ساتھ دوطرفہ میٹنگ میں بھی حصہ لوں گا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ مسٹر سنگھ کو مسٹر شیوگ کے ساتھ فوجی سے فوج تعاون اور دفاعی صنعتی تعاون کے سبھی شعبوں کو کوور کرنے کے لئے بامقصد غوروفکر کرنے کی امید ہے۔

سنگھ نے روسی وزیر صنعت وتجارت ڈینس منٹوروف کے ساتھ 'ہندوستان۔روس' دفاعی صنعتی تعاون کانفرنس' کا بھی افتتاح کرنے والے ہیں، جسے 'میک ان انڈیا' پروگرام کے تحت جوڑا گیا ہے اور اس میں ہندوستان اور روس کے درمیان دفاعی صنعتی تعاون میں اضافہ کرنے کے طریقوں، دفاع کے شعبہ میں ہندوستان میں ٹکنالوجی کی منتقلی اور سرمایہ کاری پر بات چیت کی جائے گی۔

وزیردفاع راج ناتھ سنگھ نے آج ماسکومیں ہندوستان کے سفارتخانے کے احاطہ میں بابائے قوم مہاتماگاندھی کو گلہائے عقیدت پیش کیا۔

روس کے اپنے سرکاری دورے کے دوران ماسکو پہنچنے کے بعد راج ناتھ سنگھ نے ہندوستان کے سفارتخانے جاکر سب سے پہلے گاندھی جی کو ان کے مجسمے پرپھول مالاپہنا کرانھیں خراج عقیدت پیش کیا۔ راج ناتھ سنگھ کا یہ دورہ 7نومبر ، 2019 تک ہے وہ 5نومبر کو نئی دہلی سے ماسکوکے لئے روانہ ہوئے تھے۔

مہاتماگاندھی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد وزیردفاع راج ناتھ سنگھ نے ٹویٹر پر بتایا کہ چونکہ پوری دنیا ان کی 150ویں جینتی منارہی ہے'لہذا آیئے ہم سب گاندھیائی سوچ اور گاندھی جی کے زندگی کے اصولوں سے تحریک لے کر اس کرہ ٔارض پرپائیدارترقی اورامن لانے کے لئے خود کو وقف کریں۔
وزیردفاع 6 نومبر،کو فوج سے متعلق 19ویں ہند۔ روس بین حکومتی کمیشن اور فوجی تکنیکی تعاون کی مشترکہ صدارت کریں گے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.