کانگریس کے ترجمان رندیپ سرجے والا نے میڈیا کے ذریعہ سچن پائلٹ سے اپیل کی کہ وہ کانگریس ارکان اسمبلی کی میٹنگ میں شامل ہوں اور کھلے دل سے پارٹی کے سامنے اپنی بات رکھیں۔
انہوں نے سچن کے ساتھ دیگر ارکان اسمبلی سے بھی اپیل کی کہ وہ پارٹی سے منسلک کسی بھی ایشوز پر بات کرنے کے لیے آزاد ہیں اور اگر انہیں کسی طرح کی شکایت یا الجھن ہو تو اویناش پانڈے کو وہ کسی بھی وقت فون کرسکتے ہیں۔
مرکزی قیادت کے ذریعہ جے پور بھیجے گئے رندیپ سرجے والا نے کہا کہ کبھی کبھی خیالات الگ ہوجاتے ہیں لیکن ایسی حالت میں اپنی ہی سرکارکو کمزور کرنا ٹھیک نہیں ہے۔
بی جے پی پر الزام لگاتے ہوئے رندیپ سرجے والا نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی جانچ ایجنسیوں کے ذریعہ لوگوں کو ڈرانا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی بار بار جانچ ایجنسیوں کو آگے رکھ دیتی ہے۔ آج کانگریس کے رہنماؤں کو چھاپہ ماری کے ذریعہ پریشان کرنے کی کوشش کررہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ راجستھان میں متعدد کانگریسی رہنماؤں کے گھر پر ای ڈی کے چھاپے مارے گئے ہیں، لیکن ان چھاپوں سے کانگریس پارٹی ڈرنے والی نہیں ہے۔
بتادیں کہ کانگریس نے آج ارکان اسمبلی کی میٹنگ بلائی ہے۔
ساتھ ہی ایک وہپ بھی جاری کیا ہے۔ جس کے مطابق جو بھی رکن اسمبلی میٹنگ میں شامل نہیں ہوگا، اس کے خلاف ڈسپلن شکنی کی کارروائی کی جائے گی۔
سچن پائلٹ کو منانے کے لئے کانگریس جنرل سکریٹری پرنکا گاندھی اور راہل گاندھی سے سچن پائلٹ سے بات کی۔ ان کے علاوہ کئی سینئر رہنماؤں نے بھی سچن پائلٹ کو مانے کی کوشش کی۔ احمد پٹیل اور پی چدمبرم نہ سچن پائلٹ سے بات چیت کی۔