ETV Bharat / bharat

کانگریس اراکین اسمبلی محفوظ مقامات پر منتقل

راجستھان میں جاری سیاسی بحران کے درمیان کانگریس نے اب اراکین اسمبلی کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا ہے۔ وزیراعلیٰ گہلوت خود بھی اراکین اسمبلی کے ساتھ موجود ہیں۔

Rajasthan Political Crisis: Chief Minister Ashok Gehlot boarded a bus with Congress MLAs

author img

By

Published : Jul 13, 2020, 5:19 PM IST

Updated : Jul 13, 2020, 7:19 PM IST

جئے پور: ریاست میں سیاسی ہلچل کے دوران راکین اسمبلی کو خفیہ مقامات لے جایا گیا۔ تمام اراکین اسمبلی کو چیف منسٹر کی رہائش گاہ سے 4 بسوں کے ذریعے خفیہ جگہ لے جایا گیا ہے۔ قبل ازیں وزیر اعلی کی رہائش گاہ پر پارٹی کا اجلاس طلب کیا گیا تھا، جہاں دعوی کیا گیا تھا کہ کانگریس کے تعاون سے کل 106 ارکان اسمبلی نے اس اجلاس میں حصہ لیا۔

ویڈیو

وزیر اعلی کی رہائش گاہ پر منعقدہ پارٹی کے اجلاس کے بعد تمام اراکین اسمبلی کو نجی بسوں کے ذریعے خفیہ جگہوں پر لے جایا گیا ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ وزیر اعلی اشوک گہلوت خود اراکین اسمبلی کے ساتھ ہیں۔

اراکین اسمبلی کے ساتھ جاتے ہوئے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے بس کے اندر سے فتح کا نشان دکھاتے ہوئے نظر آئے۔ شاید گہلوت اس جانب اشارہ کرنا چاہتے ہیں کہ کانگریس کی حکومت راجستھان میں برقرار رہے گی۔ اور وہ حکومت گرانے کا ہر منصوبے کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

دراصل راجستھان کانگریس کے ریاستی صدر اور حکومت میں ڈپٹی سی ایم سچن پائلٹ نے بغاوتی رخ اپنایا ہے۔ سچن پائلٹ نے دعوی کیا تھا کہ ان کے ساتھ تیس اراکین اسمبلی ہیں جبکہ اشوک گہلوت کے پاس تعداد کم ہے۔ وزیر اعلی اشوک گہلوت اپنے اراکین اسمبلی کو متحد کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

بی جے پی نے اپنے اراکین اسمبلی کو الرٹ کیا

ریاست میں جاری سیاسی بحران کے دوران حزب اختلاف پارٹی بی جے پی نے اپنے اراکین اسمبلی کو الرٹ جاری کیا ہے، خبروں کے مطابق بی جے پی کسی بھی وقت جئے پور آنے کے لیے تیار رہنے کا حکم دیا ہے۔

قیاس کیا جارہا ہے کہ کانگریس کے پاس تعداد کم رہی تو بی جے پی گورنر سے فلور ٹیسٹ کا مطالبہ کرسکتی ہے۔ اور تب بی جے پی اراکین اسمبلی کو فوراً جئے پور بلایا جا سکتا ہے'۔

Last Updated : Jul 13, 2020, 7:19 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.