ETV Bharat / bharat

بارش سے سڑک کیچڑ میں تبدیل

بہار کے کشن گنج میں واقع گاؤں عامباری میں لوگ سڑک کی بدحالی سے بے حد پریشان ہیں۔

author img

By

Published : May 28, 2020, 1:17 PM IST

rain turned the road into mud  in bihar
بارش سے سڑک کیچڑ میں تبدیل

عامباری سے کاشی پور چوناماری ہوتے ہوئے شاہ نگر جانے والی مین سڑک بارش کی وجہ سے کیچڑ میں تبدیل ہو گئی ہے۔

ویڈیو: بارش سے سڑک کیچڑ میں تبدیل

لوگوں کا الزام ہے کہ 'درجنوں بار عوامی نمائندوں سے شکایت کے باوجود سڑک کی حالت ہنوز یوں ہی برقرار ہے'۔

نمائندہ ای ٹی وی بھارت سے اپنی شکایات درج کراتے ہوئے عامباری کے لوگوں نے کہا کہ 'اگر وقت رہتے سڑک نہیں بنی تو وہ بڑے پیمانے پر اس کے خلاف احتجاج کریں گے'۔

ایک شخص نے نام نہ بتانے کی شرط پر کہا ہے کہ 'اس بدحالی کے لئے مقامی کارپوریٹر سے لے کر ایم ایل اے اور رکن اسمبلی تک ذمہ دار ہیں، کیونکہ اس بابت جب کارپوریٹر سے بات کی جاتی ہے تو وہ ایم ایل اے کا حوالہ دیتا ہے۔ مکھیا سے بات کرنے پر وہ بی ڈی او اور رکن اسمبلی کا حوالہ دے کر پیچھا چڑا لیتے ہیں اور پھر اسی طرح رکن اسمبلی اپنے سے بڑے یعنی پارلیمانی رکن کے ذمے ڈال دیتے ہیں'۔

اس نے کہا ہے کہ 'ہر کوئی ایک دوسرے پر الزامات کی چھڑی لگا دیتے ہیں لیکن سڑک کی بدحالی کو درست کوئی نہیں کرتا ہے'۔

دوسرے نے کہا کہ 'اگر سڑک کی حالت ایسی ہی رہی تو ہمیں کمر کا کپڑا سر پر باندھ کر چلنا ہوگا'۔

وہیں نائب مکھیا شاکر عالم نے کہا کہ 'اس سڑک کے سلسلے میں میں نے مکھیا سے لے کر بی ڈی او اور رکن اسمبلی تک بات کی ہے لیکن ابھی تک سبھوں نے صرف امید دلائی ہے، لیکن تاحال کام کو انجام کسی نے نہیں دیا ہے۔

ای ٹی وی بھارت کے ذریعہ عامباری کی عوام نے اپنے نمائندوں سے اپیل کی ہے کہ اس مسلہ کا حل نکالا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.