قومی دارالحکومت دہلی اور اس سے متصل علاقوں میں آج صبح بارش ہوئی جس کے بعد متعدد علاقوں میں پانی جمع ہوگیا ۔
بارش کی وجہ سے دفتر جانے والے ملازمت پیشہ افراد کو دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا وہیں شدت کی گرمی سے لوگوں کو راحت بھی ملی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں مانسون کے آنے کی امید ہے، حالانکہ محکمہ نے 27 جون تک دہلی میں روزانہ ہلکی بارش کی پیشن گوئی کی ہے۔
آئی ایم ڈی کے مطابق 'مانسون کے جمعرات تک دہلی پہنچنے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات نے کہا 'مان سون کی پیش قدمی کے لیے سازگار حالات ہیں اور آنے والے 24 گھنٹوں میں اتر پردیش، مغربی ہمالیہ کے خطے، ہریانہ، چنڈی گڑھ، دہلی، پنجاب کے بیشتر حصوں راجستھان کے کچھ حصوں میں پہنچنے کا امکان ہے۔