ETV Bharat / bharat

راہل، من موہن اور پرینکا کا گوگوئی کے انتقال پر اظہار تعزیئت - مسٹر گوگوئی کی اہلیہ محترمہ ڈولی گوگوئی

ڈاکٹر سنگھ نے مسٹر گوگوئی کی اہلیہ محترمہ ڈولی گوگوئی کو اپنی تعزیتی پیغام میں کہا ’’مسٹر ترون گوگوئی کی بے وقت موت سے میں سکتے میں ہوں۔ مسٹر گوگوئی نے اپنی محنت سے سیاسی بلندیاں حاصل کیں۔

گوگوئی کے انتقال پر اظہار تعزیئت
گوگوئی کے انتقال پر اظہار تعزیئت
author img

By

Published : Nov 23, 2020, 10:29 PM IST

سابق وزیراعظم منموہن سنگھ، کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے پیر کو پارٹی کے سینئر لیڈر اور آسام کے سابق وزیراعلی ترون گوگوئی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کو اظہار کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

مسٹر گاندھی نے ٹوئٹ کیا ’ترون گوگوئی کانگریس کے سچے لیڈر تھے۔ انہوں نے اپنی پوری زندگی آسام کے لوگوں کی فلاح کے لئے وقف کردی تھی۔ میرے لئے وہ ایک عظیم لیڈر اور اسکالر استاد تھے۔ ان کے تئیں میری گہری عقیدت اور محبت رہی ہے۔ میں ہمیشہ ان کو یاد کرتا رہوں گا‘۔

ڈاکٹر سنگھ نے مسٹر گوگوئی کی اہلیہ محترمہ ڈولی گوگوئی کو اپنی تعزیتی پیغام میں کہا ’’مسٹر ترون گوگوئی کی بے وقت موت سے میں سکتے میں ہوں۔ مسٹر گوگوئی نے اپنی محنت سے سیاسی بلندیاں حاصل کیں۔ وہ چھ بار لوک سبھا کے رکن رہے اور ریکارڈ تین بار مسلسل آسام کے وزیراعلی منتخب ہوئے۔ مسٹر گوگوگئی آسام کے بے حد مقبول لیڈر تھے۔ مشکل کی اس گھڑی میں میں اور میری اہلیہ آپ کے ساتھ ہیں اور آپ کے تئیں تعزییت کا اظہار کرتے ہیں‘‘۔

یہ بھی پڑھیے
ہمارے خلاف گینگ بنائی گئی ہے: شہنواز حسین

محترمہ گاندھی نے کہا ’’ترون گوگوئی جی آسام میں مقبول اور عوام کی آواز تھے۔ ایک محنتی کانگریس لیڈر جنہوں نے اپنی پوری زندگی آسام کے لوگوں کی خدمت اور سب کے درمیان محبت کا جذبہ پیدا کرنے میں وقف کردی ۔ میری ان کے کنبے کے تئیں خراج عقیدت۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.