ETV Bharat / bharat

میں ان سے معافی کبھی نہیں مانگونگا: راہل - بھارتیہ جنتا پارٹی ملک کی جن ریاستوں میں اقتدار میں ہے وہاں خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ یہ سچائی ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی ملک کی جن ریاستوں میں اقتدار میں ہے وہاں خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات مسلسل پیش آ رہے ہیں اور انھوں نے اپنے بیان میں اسی حقیقت کو سامنے رکھاہے اس لیے وہ معافی نہیں مانگیں گے۔

میں ان سے معافی کبھی نہیں مانگونگا: راہل

author img

By

Published : Dec 13, 2019, 5:18 PM IST

گاندھی نے جمعہ کو پارلیمنٹ کے احاطہ میں صحافیوں سے کہا کہ انھوں نے ملک کے سامنے حقیقت پیش کی ہے اور اس کو بیان کیا ہے۔ خود وزیراعظم مودی ملک کے دارالحکومت دہلی کو ’ریپ کیپیٹل‘ کہہ چکے ہیں۔ انھوں نے کہا، 'میں ان سے معافی کبھی نہیں مانگنے والاہوں۔

انھوں نے کہا، 'مودی نے کہا تھا کہ میک ان انڈیا ہوگا۔ ہم نے سوچا کہ اخباروں میں میک ان انڈیا، میک ان انڈیا،میک ان انڈیا دکھائی دیگا، مگر آج جب ہم اخبار کھولتے ہیں، ہمیں سب جگہ ریپ ان انڈیا دکھائی دیتا ہے۔ کوئی بھی اسٹیٹ نہیں ہے، جہاں بی جے پی کی حکمرانی ہو اور وہاں خواتین کے ساتھ عصمت دری نہ ہو رہی ہو۔'

گاندھی نے کہا کہ آج اصل مسئلہ شمال مشرق کا ہے جو مودی اور امت شاہ کی وجہ سے جل رہا ہے۔ بی جے پی اور مودی اس مسئلہ سے لوگوں کی توجہ ہٹانے کے لیے ان کے بارے میں بے تکی باتیں کر رہے ہیں۔ انھوں نے کہا، 'میں یہاں واضح طور پر کہہ دیتا ہوں کہ اناؤ میں بی جے پی کے رکن اسمبلی نے خاتون کی عصمت دری کی ہے۔ بی جے پی کے ایم ایل اے نے متاثرہ کی گاڑی کا ایکسی ڈنٹ کروا دیا اور مودی نے ایک لفظ نہیں کہا اور نہ ہی کوئی کارروائی کی۔

میں ان سے معافی کبھی نہیں مانگونگا: راہل
میں ان سے معافی کبھی نہیں مانگونگا: راہل

انھوں نے کہا، 'مودی تشددکا استعمال کرتے ہیں، تشدد پھیلاتے ہیں اور آج پورے ہندستان میں تشدد ہے، خواتین پر تشدد ہو رہا ہے، شمال مشرق میں تشدد ہو رہا ہے، کشمیر میں تشدد ہو رہا ہے، پورے ملک میں تشدد ہی تشدد برپا ہے اور جو ہماری طاقت تھی، سب سے بڑی طاقت تھی معیشت، آج رگھورام راجن مجھ سے ملے اور انھوں نے مجھ سے کہا کہ امریکہ میں، یوروپ میں ہندستان کی بات ہی نہیں ہو رہی ہے اور جب بات ہوتی ہے تو معیشت کی بات ہی نہیں ہوتی، ظلم وزیادتی، منافرت، تشدد ان چیزوں کی بات ہوتی ہے، سوچئے آپ ہماری عزت کیا تھی، وہ پوری کی پوری ختم ہو گئی ہے۔ یہ باتیں کل میں نے اپنی تقریر میں کہیں۔

کانگریس لیڈر نے کہا کہ مودی کو جواب دینا چاہیے کہ انھوں نے ملک کی معیشت کو تباہ کیوں کیا اور نوجوانوں کے پاس روزگار تھا، ان سے روزگار کیوں چھینا گیا۔

Intro:ہبلی دھارواڑ کے لئے اسپیشل ملٹی بس کی سہولت

Body:ریاست کرناٹک کے ہبلی سے دھارواڈ کو جانے کےلئے کے یس آرٹی سی علاقے کی جانب سے چیگری ملٹی بس کی سہولت فراہم کی جارہی ہے. اس موقعہ پر عوام نے ای ٹی وی بھارت کو بتاتے ہوئے کہا. یہاں پر ہبلی سے دھارواڈ کو سفر کرنے کےلئے ایک گھنٹہ سفر کرنا پڑھتا تھا. اب صرف 25منٹ میں سفر کرسکتے ہیں. اور یہاں پر اس بسوں کی سہولت صرف صبح 7بجے سے رات 10بجےتک ہی اس بسوں کی سہولت فراہم کیاگیاہے. اس لئے ابھی زیادہ وقت بھی اضافہ کرنے کے لئے عوام اپنا اظہار خیال پیش کیا ہے.... 1...بایٹ...مقامی عوام... 2..بایٹ..مقامی عوام...

Conclusion:

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.