کانگریس کے سابق صدر اور سینئر رہنما راہل گاندھی نے مرکزی حکومت پر الزام عائد کیا ہے کہ چین نے لداخ میں بھارت کے علاقے پر قبضہ کرلیا ہے لیکن وزیر اعظم کی خاموشی تشویشناک ہے
انہوں نے ٹویٹ میں کہا کہ "چینی باشندے بھارت میں داخل ہوئے ہیں اور لداخ میں ہمارے علاقہ پر موجود ہے۔ حیرانی کی بات ہے کہ اس دوران وزیر اعظم بالکل خاموش ہیں اور وہ منظر سے غائب ہوگئے ہیں۔"
انہوں نے ایک نیوز آرٹیکل کو ٹیگ کیا جس میں یہ دعوی کیا گیا ہے کہ چین نے فوجی سطح پر بات چیت کے دوران ایک سخت لکیر اختیار کی ہے اور انہوں نے وادی گیلوان اور پیانگونگ تسو کے تمام حصوں پر قبضہ کا دعوی کیا ہے۔'
راہل نے حکومت سے سرحدی معاملے پر اپنےموقف کو واضح کرنے کو کہا ہے اور کہا کہ کیا لداخ خطے میں چین نے بھارتی سرزمین پر قبضہ کرلیا ہے۔