راہل گاندھی نے کہا کہ رفائل ڈیل میں بدعنوانی ہوئی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے خود رفائل سودے کا کانٹریکٹ انل صنعت کار امبانی کو دلایا اور 30 ہزار کروڑ روپے ان کی جیب میں ڈالے۔
انہوں نے کہا کہ اگر رفائل ڈیل سے جڑے دستاویز غائب ہوجاتے ہیں تو اس کا مطلب یہ دستاویز سچے ہیں۔
دستاویز میں صاف لکھا ہے کہ رفائل پر مودی بذات خود سودے بازی کررہے تھے۔
ان امور کے علاوہ راہل گاندھی نے حکومت سے 10 سوالات پوچھے ہیں جو ذیل میں درج ہے۔
دستاویز میں صاف طور سے لکھا ہے کہ یہ سودا بڑھا کر کیا گیا۔
کاغذوں میں جن کا نام ہے ان کے خلاف کاروائی ہونی چاہیے۔
اس سودے میں صاف صاف مودی کا نام آرہا ہے۔
اگر وزیر اعظم بے گناہ ہیں تو جانچ سے خوفزدہ کیوں ہیں۔
حکومت کا صرف ایک ہی کام ہے اور وہ ہے 'چوکیدار ' کو بچاکر رکھنا۔
وزیر اعظم کے خلاف کاروائی کیوں نہیں ہوتی؟
وزیر اعظم نے امبانی کی جیب میں 30 ہزار کروڑ روپے ڈالے۔
انل امبانی کو پیسے دینے کی وجہ سے رفائل آنے میں تاخیر ہوئی۔