کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے معیشت میں اصلاحات لانے اور کورونا وائرس کے سبب بے روزگار ہوکر گاؤں لوٹنے والے لوگوں کے لئے منریگا اسکیم کو جاری رکھنا ضروری قرار دیا اور کہا کہ 'اس سے بے روزگاری کا سامنا کرنے والوں کو راحت ملے گی۔'
گاندھی نے منگل کے روز کہا کہ 'دیہی علاقوں میں روزگار کے لئے منریگا اسکیم کے نفاذ کے ساتھ ساتھ 'نیائے' کو بھی نافذ کیا جانا چاہئے تاکہ بے روزگاروں کو مناسب مدد مل سکے۔'
انہوں نے کہا کہ 'شہر میں بے روزگار متاثرین کے لئے منریگا جیسی اسکیمیں اور ملک کے غریب طبقوں کے لئے 'نیائے' کے نفاذ ضروری ہیں۔ یہ معیشت کے لئے بھی بہت فائدہ مند ثابت ہوگا۔ کیا سوٹ بوٹ کی سرکار غریبوں کے درد کو سمجھ پائے گی؟'
یہ بھی پڑھیں: لبنان میں بحران کے درمیان حکومت کا استعفیٰ
اس کے ساتھ ہی انہوں نے ایک گراف بھی پوسٹ کیا ہے جس کے مطابق 'منریگا کے ذریعہ روزگار پانے کی مانگ میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔'