ETV Bharat / bharat

وزیراعظم کی توجہ صرف اپنی شبیہہ بنانے پر ہے: راہل گاندھی - وزیر اعظم نریندر مودی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے وزیراعظم نریندرمودی پر تنقید کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ ان کی (نریندر مودی) توجہ صرف اپنی شبیہہ بہتر بنانے پر ہے۔

rahul
rahul
author img

By

Published : Jul 23, 2020, 1:57 PM IST

راہل گاندھی نے اپنے ایک ویڈیو میں کہا کہ 'وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ ہی ملک کے قومی ادارے بھی اپنی شبیہہ بنانے میں مصروف ہیں لیکن انہیں دھیان رکھنا چاہیے کہ ایک شخص کی شبیہہ قومی وزن کا متبادل نہیں ہوسکتی۔'

چین کی جارحیت سے نمٹنے کے ضمن میں انہوں نے کہا کہ چین کے ساتھ ذہنی مضبوطی سے نمٹنا پڑے گا اور یہ تب ہی ممکن ہے جب آپ خود مضبوط حالات میں ہوں گے۔ دھیان یہ دینا ہے کہ وہ کمزوری نہ پکڑ پائے اگر انہوں نے ہماری کمزوری پکڑ لی تو پھر دقت ہوگی۔

راہل گاندھی

راہل گاندھی نے کہا کہ 'چین کی جارحیت سے نمٹنے کے لیے واضح نظریے کا ہونا ضروری ہے اور اگر یہ نہیں ہے تو پھر چین سے نہیں نمٹ سکتے۔ یہ بات صرف قومی نہیں بین الاقوامی نظریے کی ہے اور اس کے لیے ہمیں عالمی نظریہ اپنانا ہی ہوگا۔'

راہل نے کہا کہ 'بھارت کو اب ایک نظریہ بنانا ہوگا کیونکہ 'عالمی نظریہ' یعنی بڑی سطح پر سوچنے سے ہی ملک کی حفاظت کی جاسکتی ہے۔ چین سے سرحدی تنازع کا نمٹانا ضروری ہے۔ اس کا حل نکالنا ہے لیکن ہمیں اپنا طریقہ بدلنا ہوگا۔'

انہوں نے کہا کہ 'ہمیں اپنی سوچ بدلنی ہوگی۔ جب سے بی جے پی نے اقتدار سنبھالا ہے، بھارت کا نظریہ کہیں غائب سا ہوگیا ہے۔ چاہے معیشت کی بات ہو یا سرحدی تنازع کی۔ ہر شعبہ میں ہم پچھڑتے جارہے ہیں جبکہ وزیراعظم اپنی شبیہہ سے ملک کو کمزور کرنے کا کام کررہے ہیں۔'

راہل گاندھی نے مزید کہا کہ 'بھارتی عوام آپس میں ہی ایک دوسرے سے لڑ رہی ہے اور اس کی وجہ ہے، آگے بڑھنے کے لیے کسی نظریہ کا نہ ہونا۔'

انہوں نے کہا کہ 'میں دعوے سے آپ سے کہتا ہوں کہ نظریہ نہیں ہے اور اس لیے ہی آج چین بھارتی زمین پر داخل ہوا ہے۔ چین سے کیسے نمٹیں؟'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.