ETV Bharat / bharat

راہل گاندھی نے رائےدہندگان سے ووٹ کی اپیل کی - polling in bihar

بہار میں دوسرے مرحلے میں 17 ضلعوں کی 94 سیٹوں پر آج ووٹنگ جاری ہے۔

bihar
bihar
author img

By

Published : Nov 3, 2020, 12:07 PM IST

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے اسمبلی انتخابات میں دوسرے مرحلے کی ووٹنگ میں بہار کے ووٹروں سے پسند کی نئی حکومت کا چناؤ کرنے کے لئے لازمی طورپر ووٹنگ کرنے کی اپیل کی ہے۔

راہل گاندھی نے منگل کی صبح ٹویٹ کیا کہ ’’آج بہار کے کچھ اضلاع میں ووٹنگ کا دوسرا مرحلہ ہے۔ ووٹ ضرور کریں تاکہ آپ کی پسند کی نئی حکومت بنے۔‘‘

راہل گاندھی نے رائےدہندگان سے ووٹ کی اپیل کی

انہوں نے بہار میں انتخابی تشہیر کے اپنے پروگرام کی بھی معلومات دی اور لکھا کہ ’’آج آپ سب سے ملنے بہار کے کوڑھا اور کشن گنج آرہا ہوں۔ بڑھتی بے روزگاری، کسانوں پر آفات، کمزور معیشت جیسے کئی مسائل پر بات ہوگی۔‘‘

واضح رہے کہ بہار میں دوسرے مرحلے میں 17 ضلعوں کی 94 سیٹوں پر آج ووٹنگ جاری ہے۔ پہلے مرحلے میں 28 اکتوبر کو 16 اضلاع کی 71 سیٹوں پر ووٹنگ ہوئی تھی اور آخری مرحلے میں سات نومبر کو باقی 78 سیٹوں کےلئے ووٹ ڈالے جائیں گے اور دس نومبر کو ووٹوں کی گنتی ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.