ETV Bharat / bharat

'رگھوونش پرساد غریبوں کو سمجھنے والے شخص تھے' - وزیر اعلی نتیش

وزیر اعظم نریندر مودی نے سابق مرکزی وزیر رگھوونش پرساد سنگھ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔

Raghuvansh Prasad was a man who understood the poor: Modi
رگھوونش پرساد غریبوں کو سمجھنے والے شخص تھے: مودی
author img

By

Published : Sep 13, 2020, 5:10 PM IST

وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کے روز ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے بہار میں پٹرولیم سیکٹر کے تین بڑے منصوبوں کے افتتاحی پروگرام سے اپنے خطاب کے دوران رگھوونش پرساد کو زمین سے وابستہ اور غربت کو سمجھنے والا شخص قرار دیتے ہوئے کہا کہ بہار کے لیے جدوجہد میں اپنا پورا وقت گزاردینے والے رگھوونش بابو کے رخصت ہوجانے سے بہار اور ملک کی سیاست میں ایک خلا کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔

وزیر اعظم نے علاج کے لیے ایمس میں بھرتی رہنے کے دوران بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار کو لکھے گئے رگھوونش سنگھ کے آخری خط کے مطالبات کو مکمل کرنے پر بھی زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ 'انہوں نے (پرساد نے) بہار کے وزیر اعلی کو خط لکھا اور ترقیاتی کاموں کی ایک فہرست دی ہے۔ میں نتیش کمار سے درخواست کرتا ہوں کہ آپ کو اور ہمیں مل کر رگھونش پرساد کے آخری خط میں ظاہر کیے گئے مطالبات کو پورا کرنے کی پوری کوشش کرنی چاہئے۔

واضح رہے کہ رگھوونش پرساد نے حال ہی میں وزیر اعلی نتیش کمار کو ایک خط لکھا تھا اور بہار سے متعلق بہت سے مطالبات کیے تھے۔ انہوں نے کہا تھا کہ 15 اگست کو وزیر اعلی کو پٹنہ میں قومی پرچم لہرانا چاہیے اور گورنر کو دنیا کی پہلی جمہوریہ ویشالی میں قومی پرچم لہرانا چاہیے۔ اسی طرح 26 جنوری کو گورنر کو پٹنہ میں اور وزیر اعلی کو ویشالی گڑھ کے میدان میں قومی پرچم لہرانا چاہئے۔ اس کے علاوہ پرساد نے ویشالی کے تمام تالابوں کو جل-جیون ہریالی ابھیان سے جوڑنے کی درخواست کی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.