ETV Bharat / bharat

رگھورام کرشنن راجو، کو وائی زمرے کی سیکوریٹی - سیکوریٹی کے مسائل پر تبادلہ خیال

رکن پارلیمان نے پولیس سے شکایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ وائی ایس آرکانگریس پارٹی کے رہنماوں نے انھیں جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی۔

رگھورام کرشنن راجو، کو وائی زمرے کی سیکوریٹی

author img

By

Published : Aug 6, 2020, 10:20 PM IST

مرکز نے آج وائی ایس آرکانگریس کے رکن پارلیمان رگھورام کرشنن راجو کی سیکوریٹی میں اضافہ کیا جو جگن حکومت کے فیصلوں میں نقائص کی نشاندہی پر مسلسل خبروں میں ہیں۔

انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں ملنےکے بعد وہ مرکزی وزارت داخلہ سے رجوع ہوئے اور سیکوریٹی میں اضافہ کی خواہش کی۔ان کی اس درخواست پر مرکزی وزارت داخلہ نے ان کو وائی زمرہ کی سیکوریٹی فراہم کردی۔

رکن پارلیمان نے حال ہی میں پولیس سے شکایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ وائی ایس آرکانگریس پارٹی کے رہنماوں نے ان کے حلقہ میں آنے پر جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی۔یہ کہتے ہوئے کہ ان کی جان کو خطرہ ہے، انہوں نے اسپیکر لوک سبھا اوم برلاکو مکتوب روانہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ عوامی مسائل کے حل کے لئے اپنے حلقہ میں جا نہیں پارہے ہیں۔انہوں نے مرکزی دستوں کے ذریعہ سیکوریٹی فراہم کرنے کی خواہش کی تھی۔

بعد ازاں انہوں نے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ سے بھی ملاقات کرتے ہوئے تحفظ فراہم کرنے پر زور دیا تھا۔انہوں نے مرکزی مملکتی وزیر داخلہ کشن ریڈی سے بھی ملاقات کی تاکہ سیکوریٹی کے مسائل پر تبادلہ خیال کیاجاسکے۔انہوں نے واضح کیا تھا کہ سیکوریٹی کی فراہمی پر ہی وہ اپنے حلقے میں جائیں گے جس پر مرکزی وزارت داخلہ نے ان کو وائی زمرہ کی سیکوریٹی فراہم کی۔

یہ بھی پڑھیں:آندھراپردیش: 15اکتوبر سے کالجز کھولنے کا فیصلہ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.