ETV Bharat / bharat

ٹریکٹر ریلی تشدد: 38 ایف آئی آر درج، 84 گرفتار

author img

By

Published : Jan 31, 2021, 9:58 AM IST

دارالحکومت دہلی میں ٹریکٹر ریلی کے دوران جو تشدد ہوا تھا، اس سلسلے میں پولیس نے 38 ایف آئی آر درج کی ہے جبکہ 84 افراد کو گرفتا کیا ہے۔

R-Day violence: Delhi Police file 38 FIRs, arrest 84 people

دہلی پولیس نے ہفتہ کے روز کہا کہ اس کی کرائم برانچ کو کسانوں کی ٹریکٹر ریلی کے دوران ہونے والے تشدد کے سلسلے میں 1700 موبائل ویڈیو کلپس اور سی سی ٹی وی فوٹیج ملے ہیں۔

دہلی پولیس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یوم جمہوریہ پر تشدد کے سلسلے میں مجموعی طور پر 84 افراد کو گرفتار کیا گیا تھا اور 38 ایف آئی آر درج کی گئی ہیں۔

فارنسک سائنس لیباریٹری (ایف ایس ایل) کی ٹیم کے ساتھ دہلی پولیس کی کرائم برانچ نے لال قلعہ کے علاقوں کا معائنہ کیا۔

مزید پڑھیں:۔۔۔ تب تک حکومت سے بات چیت ممکن نہیں: راکیش ٹکیت

دہلی پولیس کی ایک ٹیم 29 جنوری 2021 کو دو افراد کی تلاش میں جالندھر بھی گئی تھی جن پر شبہ تھا کہ انہوں نے کسانوں کی ٹریکٹر ریلی کے دوران لال قلعے میں ہونے والے تشدد میں حصہ لیا تھا۔

پولیس نے بتایا کہ تشدد کے دوران آئی ٹی او میں ٹریکٹر الٹنے کے بعد ایک شخص کی موت ہوگئی۔

خیال رہے کہ گزشتہ دو ماہ سے کسانوں کی جانب سے زرعی قوانین کی مخالفت میں دارالحکومت دہلی کے مختلف سرحدوں پر احتجاج جاری ہے۔ اس سلسلے میں کسانوں کی جانب سے 26 جنوری یعنی یوم جمہوریہ کے موقع پر دارالحکومت میں ٹریکٹر ریلی نکالی گئی تھی جس دوران کئی تشدد کے واقعات پیش آئے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.