ریاستی حکومت کی طرف سے جلسہ نہ کرنے کی عائد پابندیوں کے باوجود متعدد کسان یونینس کی جانب سے اپنے احتجاجی مظاہرے کو برقرار رکھنے کی رپورٹ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلی نے ان سے اپیل کی کہ وہ کورونا بحران کے پیش نظر ٹکراؤ کی پالیسی نہ اپنائیں۔
کیونکہ ریاست میں دفعہ 144 نافذ ہے اور کہیں بھی جلسہ کرنے کی ممانعت ہے۔ انہوں نے کسان یونینس سے اپیل کی کہ وہ پنجاب اور پنجاب کے عوام کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت کی طرف سے عائد پابندیوں پر عمل کریں۔
کیپٹن سنگھ نے کہا کہ بے شک زرعی آرڈیننس کا معاملہ پنجاب کے لئے بہت اہم ہے لیکن اس موقع پر جلسہ یا مظاہرہ خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔
انہوں نے ریاست کی تمام سیاسی جماعتوں کو ایک خط لکھ کر ذاتی طور پر کورونا وبا کے دوران عائد پا بندیوں کے پیش نظر جلسہ نہ کرنے کی اپیل کی۔
مزید پڑھیں:
دلہن کے والد اور دیگر کے خلاف کیس درج
انہوں نے کہا کہ تمام جماعتوں کو سیاست سے اوپر اٹھ کر کورونا پھیلاؤ کی روک میں مدد کرنی چاہئے۔