ETV Bharat / bharat

شہریت ترمیمی بل کے خلاف احتجاج، بل کی کاپی جلائی گئی

لوک سبھا میں اس بل کو پیش کئے جانے پر  بھارت کی تمام سماجی سیاسی تنظیموں نے مل کر اس کے خلاف آواز بلند کیا تھا، لیکن اس مسئلے کا حل یہی نکلا کہ لوک سبھا مین اس بل کو منظوری مل گئی۔

شہریت ترمیمی بل کے خلاف احتجاج، بل کی کاپی جلائی گئی
شہریت ترمیمی بل کے خلاف احتجاج، بل کی کاپی جلائی گئی
author img

By

Published : Dec 13, 2019, 12:23 AM IST

شہریت ترمیمی بل کے خلاف ملک کے مختلف علاقوں میں مظاہرے ہو رہے ہیں اور لوگ سڑکوں پر اترکر حکومت کے خلاف نعرے بازی بھی کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ لوک سبھا میں اس بل کو پیش کئے جانے پر بھارت کی تمام سماجی سیاسی تنظیموں نے مل کر اس کے خلاف آواز بلند کیا تھا، لیکن اس مسئلے کا حل یہی نکلا کہ لوک سبھا مین اس بل کو منظوری مل گئی۔

اس کے بعد راجیہ سبھا میں بھی اس بل کو بآسانی منطور کر لیا گیا۔ پورے بھارت میں اس بل کو لے کر جگہ جگہ مظاہرے ہو رہے ہیں عوام مرکزی حکومت کے خلاف نعرے بازی کر رہی ہے۔

شہریت ترمیمی بل کے خلاف احتجاج، بل کی کاپی جلائی گئی

سماجی تنظیموں اور دانشوروں کا کہنا ہے کہ یہ بل ملک کے عوام کے حق میں کیا گیا ایک غلط فیصلہ ثابت ہوگا۔

شہریت ترمیمی بل کے خلاف مہاراشٹر کے شہر اورنگ آباد میں سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا اور امام کونسل کی جانب سے ضلع کلکٹر آفس کے سامنے احتجاج کرنے کی کوشش کی گئی۔ اس دوران پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کئی لوگوں کو گرفتار کر لیا۔

اس کے علاوہ اے آئی ایس ایف کی جانب سے ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر یونیورسٹی کے گیٹ کے سامنے احتجاج کیا گیا اور بل کی کاپی کو جلایا گیا۔

ایس ڈی پی آئی اور امام کونسل کے ذمہ داروں کا کہنا ہیکہ 'جمہوری انداز میں سی اے بی بل کی مخالفت کی جارہی تھی اور پولیس کو اطلاع دی گئی تھی اس کے باوجود پولیس نے طاقت کا استعمال کرتے ہوئے پینتیس سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا۔'

کامریڈ ایڈوکیٹ ابھئے ٹکسال نے موجودہ حکومت کو منو وادی حکومت سے تعبیر کیا اور ملک دشمن قرار دیا۔

ان کا کہنا ہےکہ حکومت کے اقدامات سے ملک ایک بار پھر تقسیم کے دہانے پر پہنچ رہا ہے۔

بہار کے ضلع گیا میں شہریت ترمیمی بل اور این آر سی کی مخالفت کرتے ہوئے جن ادھیکار پارٹی نے وزیراعظم، وزیر داخلہ اور وزیراعلی بہار کا پتلا نذر آتش کیا۔

اوم پرکاش یادو ضلع صدر جن ادھیکارپارٹی یواجن شکتی سیل نے کہا کہ 'وزیراعظم نریندرمودی اور وزیرداخلہ امت شاہ ملک میں نفرت کا ماحول قائم کرنا چاہتے ہیں۔'

انہوں نے کہا کہ 'بنیادی مسائل اور باشندوں کے حقوق کی بازیابی کو پس پشت ڈالنے کے لیے آئین مخالف قوانین منظرعام پر لارہے ہیں تاکہ ان سے بے روزگاری اور ملک کی بگڑتی صورتحال پر کوئی سوال نہ کر سکے۔'

انہوں نے کہا کہ 'وزیراعظم کو غیرملکی دوروں سے فرصت نہیں ہے۔'

وہیں کیمور کے سابق رکن اسمبلی نے این آر سی کے خلاف بھبھوا میں زبرد ست مظاہرہ کرتے ہوئے ایکتا چوک پر ملک کے وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کا پتلہ نذر آتش کیا۔

اس سے قبل سابق رکن اسمبلی رام چندر یادو سنگھ نے جن ادھیکار کے بینر تلے اپنے حامیوں کے ساتھ ریلی نکالی۔ اس دوران این آر سی اور کیب کی مخالفت کرتے ہوئے ملک کے وزیر اعظم اور وزیر داخلہ مردہ باد کے نعرے لگائے گئے۔

ریاست کرناٹک کے تعلقہ بسوا کلیان میں جمیعت علماء نے شہریت ترمیمی بل کی مذمت کی اور اس بل کو تعصب پر مبنی قرار دیا۔

ریاست کرناٹک کے ضلع بیدر کے تعلقہ بسوا کلیان میں جمعیت علماء ہند کے صدر محمد اکبر علی نے کہا کہ 'شہریت ترمیمی بل کی ہم سختی کے ساتھ مذمت کرتے ہیں۔'

کرناٹک کے سماجی جہد کار اکرام الدین نے بھی کہا کہ 'اس شہریت ترمیمی بل کا مسودہ مذہبی امتیاز اور تعصب کی بنیاد پر تیار ہوا ہے۔'

مزید پڑھیں: شہریت ترمیمی بِل کے خلاف 'ایوارڈ واپسی' کا سلسلہ شروع

انہوں نے کہا کہ 'اس بل کے تحت افغانستان، پاکستان اور بنگلہ دیش سے جو مظلوم اقلیتی طبقے کے لوگ بھاگ کر بھارت آئیں گے انہیں نہ صرف پناہ بلکہ شہریت بھی دی جائے گی جبکہ مسلمانوں کو اس سے الگ رکھا گیا ہے۔'

شہریت ترمیمی بل، لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں منظور ہو چکا ہے اور اب اس کے قانون بننے کا راستہ بھی صاف ہو گیا ہے۔

Intro:ریاست بہار کے ضلع گیا میں شہریت ترمیمی بل و این آرسی کی مخالفت کرتے ہوئے جن ادھیکار پارٹی نے وزیراعظم ، وزیرداخلہ اور وزیراعلی بہار کاپتلا نذرآتش کیا ۔بل کو واپس نہیں لینے پرسڑکوں پراترکرمظاہرہ کرنے کا اعلان بھی کیاBody:
گیاشہر میں جن ادھیکارپارٹی نے وزیراعظم نریندر مودی ، امیت شاہ اور نتیش کمار کاپتلانذرآتش کرکے شہری ترمیمی بل کی مخالفت کی ۔جن ادھیکار پارٹی کے قومی صدر وسابق رکن پارلیامنٹ راجیش رنجن عرف پپویادو کی ہدایت پر جمعرات کوریاست گیر احتجاج ومظاہرہ کیا گیا ہے ۔جن ادھیکار پارٹی کے جاری کردہ بیان میں شہری ترمیمی بل کو انسانیت اور آئین مخالف قراردیاگیاہے ۔پارٹی کی جانب سے کارکنان کو دھرنے ومظاہرے کرنے کی بھی ہدایت دی گئی ہےConclusion:اوم پرکاش یادو ضلع صدر جن ادھیکارپارٹی یواجن شکتی سیل نے کہاکہ ملک کے خوشگوار ماحول وفرقہ ورانہ ہم آہنگی کو وزیراعظم نریندرمودی اور وزیرداخلہ امیت شاہ نفرت کے ماحول کوقائم کرناچاہتے ہیں ، بنیادی مسائل اور باشندوں کے حقوق کی بازیابی کو پس پشت ڈالنے کے لئے آئین مخالف قوانین منظرعام پرلارہے ہیں تاکہ ان سے بے روزگاری اور ملک کی بگڑتی صورتحال پرکوئی سوال نہیں کھڑے کرسکے ۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کو غیرملکی دوروں سے فرصت نہیں ہے

بائٹ
اوم پرکاش یادو
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.