ETV Bharat / bharat

گجرات: سوشل ڈسٹینسنگ کے لیے منفرد پہل - کھیڈا ضلع

گجرات کے کھیڈا ضلع کے گاؤں کے پنچایت ارکان کے ساتھ نوجوانوں کی ٹیموں نے لوگوں کو عوامی مقامات پر جمع ہونے سے روکنے کے لیے تمام مقامات پر موجود بنچز کو الٹا کردیا ہے۔

گجرات میں سماجی دوری کے لیے عوامی تنظیموں کی کوشش

author img

By

Published : Apr 1, 2020, 5:47 PM IST

کوروناوائرس کے شہروں سے گاؤں میں پھیلنے سے گاؤں کے افراد نے عوامی مقامات پر لوگوں کے جمع ہونے اور ایک ساتھ بیٹھنے سے روکنے کے لیے عوامی مقامات پر موجود بنچز کو الٹا کردیا ہے تاکہ لوگ ایک ساتھ نہ بیٹھ سکیں۔

گجرات میں سماجی دوری کے لیے عوامی تنظیموں کی کوشش
گجرات میں سماجی دوری کے لیے عوامی تنظیموں کی کوشش

گاؤں کے نوجوانوں نے پنچایت اور دیگر شہریوں کے ساتھ مل کر نندی، مھودھا اور محمدآباد تعلقہ میں بنچز کو الٹ دیا ہے تاکہ مقامی افراد اس پر ایک ساتھ نہ بیٹھ سکیں اور لاک ڈاؤن پر عمل کیا جاسکے۔

ضلع انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے لاک ڈاؤن پر عمل کرنے پر زور دینے کے باوجود عوام کی جانب سے لاپرواہی برتی جارہی ہے اور مقامی افراد عوامی مقامات پر بنچز پر ایک ساتھ بیٹھتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

اس پس منظر میں تمام عوامی مقامات اور راستوں پر موجود بنچز پر ان افراد کو بیٹھنے سے روکنے کے لیے ان بنچز کو الٹا کردیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ مندر اور دیگر مقامات پر بھی ان افراد کو بیٹھنے سے روکنے کے لیے یہ قدم اٹھایا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.