ETV Bharat / bharat

'زندگی کے ہر موڑ پر ذہنی صحت پر خاص توجہ ضروری'

آئی ایل او کے ڈائریکٹر جنرل گائے رائڈر نے کہا ہے کہ 'ہماری دنیا کووڈ۔19 وبائی مرض کے بحران سے دوچار ہے، لہذا یہ بہت ضروری ہے کہ ہم ذہنی صحت کی اہمیت پر روشنی ڈالیں جو بلا شبہ اس وبائی بیماری کے خاتمہ کے لیے مددگار ثابت ہوگی'۔

protect mental health in workplace during covid-19: ilo

author img

By

Published : Oct 12, 2020, 11:29 AM IST

ورلڈ لیبر آرگنائزیشن (آئی ایل او) نے کہا ہے کہ 'حکومتوں کو کمزور اور پسماندہ طبقات کی ذہنی صحت کو یقینی بنانے کے لئے معاشرتی تحفظ میں سرمایہ کاری جاری رکھنا ہوگا اور اضافی معاون اقدامات کرنے ہوں گے'۔

protect mental health in workplace during covid-19: ilo
بہ شکریہ ٹوئٹر

آئی ایل او کے مطابق بین الاقوامی سطح پر ترقی یافتہ ملکوں کو کم اور بہت کم آمدنی والے ممالک کی حمایت کرنی چاہئے، جہاں شہریوں کی ایک بڑی تعداد کو کوئی تحفظ فراہم نہیں کیا جاتا'۔

آئی ایل او کے ڈائریکٹر جنرل گائے رائڈر نے کہا ہے کہ 'ہماری دنیا کووڈ۔19 وبائی مرض کے بحران سے دوچار ہے، لہذا یہ بہت ضروری ہے کہ ہم ذہنی صحت کی اہمیت پر روشنی ڈالیں جو بلا شبہ اس وبائی بیماری کے خاتمہ کے لیے مددگار ثابت ہوگی'۔

protect mental health in workplace during covid-19: ilo
آئی ایل او کے ڈائریکٹر جنرل گائے رائڈر

گائے رائڈر نے بتایا ہے کہ 'پچھلے کچھ مہینوں میں بہت سے ملازمین کورونا وائرس کی وجہ سے ہورہی تبدیلیوں کے سامنے بے بسی کا اظہار کررہے ہیں۔ کئی لوگوں کی ملازمت ختم ہوگئی۔ جس کی وجہ سے ان کی ذہنی صحت میں خرابی اور پیچیدگیوں میں مزید اضافہ ہوا ہے'۔

انھوں نے بھی کہا ہے کہ 'ملازمین اپنی ملازمت کی زندگی اور ذاتی زندگی کے مابین عدم توازن کا شکار ہوئے ہیں'۔

رائڈر نے 'دماغی صحت سب کے لئے' کے عنوان کے تحت عالمی یوم ذہنی صحت کے دن کے موقع پر جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ 'جو لوگ بے کار ہیں یا جن کی ملازمت چھوٹ کئی ہیں، وہ ذہنی صحت کے مسئلے سے زیادہ متاثر ہے'۔

یہ بہت ضروری ہے کہ ہم ذہنی صحت کی اہمیت پر روشنی ڈالیں

انھوں نے یہ بھی کہا ہے کہ 'اس بات کو یقینی جائے کہ کام کی جگہ ایک محفوظ ماحول فراہم کیا جائے جہاں ہم ذہنی صحت کے امور کے بارے میں بات کر سکیں تو ہماری ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی میں وبائی امراض کے اثرات کو کم کرنے اور ہمیں مزید لچکدار بنانے میں مدد ملے گی'۔

  • آئی ایل او کیا ہے؟

عالمی ادارہ محنت یا انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن (آئی ایل او) اقوام متحدہ کا مخصوص ادارہ ہے۔ جس کا قیام 1919 میں عمل میں آیا تھا۔

یہ ادارہ بین الاقوامی سطح پر مزدوروں کے حقوق اور محنت و مشقت کے بارے میں کام کرتا ہے۔

ورلڈ لیبر آرگنائزیشن (آئی ایل او)

اس ادارے کا مرکزی دفتر سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں قائم ہے۔ اس کے مرکزی دفتر کے علاوہ سیکریٹریٹ بھی قائم ہے جو عالمی دفتر برائے محنت کے نام سے موسوم ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.