وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے آٹھ فصلوں کے لئے نئے 17 نئے بیجوں کی اقسام کو ملک کے لئے وقف کئے جانے بعد مسٹر شاہ نے یہ بات سلسلہ وار ٹویٹ کر کے یہ بات کہی۔
انہوں نے کہا ’’ آج زرعی شعبے کے لئے تاریخی دن ہے۔ آٹھ فصلوں کے 17 نئے بیجوں کی اقسام کسانوں کو وقف کرنے کے لئے میں وزیر اعظم اور وزیر زراعت کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔ یہ فصلیں ہندوستان کو گرین ریولیوشن سے ایور گرین ریولیشن تک لے جائیں گی ‘‘۔
انہوں نے کہا کہ مناسب تغذیہ ملک کے ہر شخص کا حق ہے ، جس کے لئے مودی سرکار دن رات کوشاں ہے۔ وزیر اعظم کے ان دور اندیش فیصلوں سے نہ صرف غریب سے غریب شخص تک مناسب تغذیہ پہنچے گا بلکہ اس سے ہمارے کسانوں کی آمدنی میں بھی اضافہ ہوگا۔
مسٹر شاہ نے کہا ’’ مودی حکومت زرعی شعبے کو خود کفیل بنانے کے ساتھ ساتھ ملک کو غذائی تحفظ فراہم کرنے کی سمت میں کام کر رہی ہے ۔ ان نئی فصلوں کی غذا کی قیمت تین گنا زیادہ ہوگی ، جو ایک عام تھالی کو غذائی اجزاء میں تبدیل کردے گی جو پروٹین ، کیلشیم اور آئرن جیسی ضروری غذائیت سے بھرپور ہوگی‘‘ ۔