محترمہ گاندھی نے ٹوئٹ کرکے کہا ہے کہ ' ہمارے ڈاکٹرز، نرسنگ اسٹاف، ٹیکنیشین، صفائی اہلکار کرونا کے خلاف جنگ میں جان کو خطرے میں ڈال کر کام کررہے ہیں۔ ان کی مدد کرنا ، انہیں اور ان کے اہل خانہ کو محفوظ رکھنا، ہر طرح سے ان کی حمایت کرنا ہم سب کا فرض ہے۔ ان جانباز سپاہی کو پیغام بھیجیں۔‘‘
اسکے ساتھ ہی انہوں نے اترپردیش کے ضلع وارانسی کی گیارہ برس کی اننیا کی بھی تعریف کی جو ماسک بنا کر کرونا کے خلاف لڑائی میں اپنا تعاون دے رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 'پیاری اننیا پٹیل آپ جوکررہی ہیں وہ سچی حب الوطنی ہے۔ آپ کی طرح ہزاروں بھارتی ہیں جو کرونا کے خلاف جنگ میں ملک کے لئے اپنا کردار ادا کررہے ہیں، ہمیں آپ ناز ہے۔'