کانگریس جنرل سیکریٹری اور اتر پردیش کی انچارج پرینکا گاندھی واڈرا نے پارلیمنٹ سے پاس کئے گئے نوکری سے متعلق بلز پر طنز کرتے ہوئے اسے نوکری پر سخت حملے سے تعبیر کیا ہے۔
پرینکا نے جمعرات کو اپنے ٹوئٹ میں لکھا ’’اس مشکل وقت کا مطالبہ ہے کہ کسی کی نوکری نہ جائے۔ سب کا ذریعہ معاش محفوظ رہے۔ بی جے پی حکومت کی ترجیحات کو دیکھئے، بی جے پی حکومت اب ایسا قانون لائی ہے جس میں ملازمین کو نوکری سے نکالنا آسان ہو گیا ہے۔‘‘
انہوں نے بھاجپا سرکار کو طنز کا نشانہ بناتے ہوئے کہا: ’’واہ رے سرکار، مظالم کو آسان کردیا۔‘‘
قابل ذکر ہے کہ راجیہ سبھا نے مزدوروں کی فلاح اور ان کے حقوق کو مضبوط کرنے کے دعوے کے ساتھ تین بلوں کو منظوری دی ہے۔