ETV Bharat / bharat

پرینکا گاندھی کی وزیر اعظم مودی اور آدتیہ ناتھ پر تنقید

author img

By

Published : Jul 1, 2020, 6:41 PM IST

کانگریس کی رہنما پرینکا گاندھی واڈرا نے وزیر اعظم مودی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کا انتخابی حلقہ کورونا وائرس کی وجہ سے شدید بحران کا شکار ہے اور وزیر اعظم کو ان کے لئے امدادی پیکیج کا اعلان کرنا چاہیے۔

پرینکا گاندھی کی وزیر اعظم مودی اور آدتیہ ناتھ پر تنقید
پرینکا گاندھی کی وزیر اعظم مودی اور آدتیہ ناتھ پر تنقید

کانگریس رہنما پرینکا گاندھی واڈرا نے منگل کو وزیر اعظم نریندر مودی اور اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کے انتخابی حلقہ وارانسی میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے عوام کو شخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ ان کے لیے وزیر اعظم کو مالی پیکیج کا اعلان کرنا چاہئے۔

کانگریس رہنما نے ٹوئیٹس کرتے ہوئے کہا کہ کارکن اپنے زیورات اور مکانات کو گروی رکھ کر زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ اتر پردیش کے وزیر اعلی نے وزیر اعظم کو مدعو کیا ،ایک تقریب کا اہتمام کیا اور دعوی کیا کہ چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتوں میں کارکنوں کو لاکھوں ملازمتیں فراہم کی جارہی ہیں۔ لیکن حقیقت میں وزیر اعظم کا پارلیمانی حلقہ وارانسی کے لوگ اپنے گھر اور زیورات کو گروی رکھتے ہوئے زندگی گذارنے پر مجبور ہیں۔

انہوں نے ٹویٹ کیا کہ لاک ڈاؤن کے دوران ان کا کام ٹھپ ہوگیا۔ چھوٹے تاجروں اور کاریگروں کی حالت بہت خراب ہے۔ صرف مالی اعانت کا ایک ٹھوس پیکج جو صرف پروپیگنڈا نہ ہو انہیں اس مصیبت سے نکال سکتا ہے۔ 26 جون کو وزیر اعظم نریندر مودی نے اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی موجودگی میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے "آتما نربھر اتر پردیش روزگار مہم" کا آغاز کیا تھا۔

یوپی کے وزیر اعلی نے کہا تھا کہ کورونا وائرس وبائی امراض کی وجہ سے ملازمت سے محروم 1 کروڑ 25 لاکھ تارکین وطن کارکنوں کو اس اقدام سے فائدہ حاصل ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.