لاک ڈاؤن کے درمیان ہی اب کولکاتا میں پیر سے غیر سرکاری بسیں سڑکوں پر نظر آئیں گی۔
کورونا وائرس کے روک تھام سے متعلق تمام اصول و ضوابط کے ساتھ بسیں چلیں گی۔ اس کے ساتھ ہی کرایے میں اضافہ کیا گیا ہے۔
مسافروں کو کم سے کم کرایہ 25 روپے ادا کرنے ہوں گے اور ساتھ ہی 20 سے زائد مسافروں کو سفر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
پیر سے کولکاتا اور آس پاس کے علاقوں میں غیر سرکاری بسیں چلیں گی۔ جبکہ کچھ خصوصی روٹ پر سرکاری بسیں بھی چلیں گی۔ اس دوران کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے بسوں میں تمام اصول و ضوابط پر عمل کرنا ہوگا۔
اس کے بجائے دیکھا گیا ہے کہ سوار ہوتے وقت لوگ جلدبازی کا مظاہرہ کر رہے ہیں، جس کے نتیجے میں سماجی دوری قائم رکھنے کا عمل متاثر ہو رہا ہے۔
واضح رہے کہ ریاستی حکومت نے گرین زون میں بسوں کو چلانے کی اجازت دی تھی، لیکن وزیر اعلی ممتا بنرجی نے بھی اس بات کی طرف اشارہ کیا تھا کہ کرایہ میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ کرایہ کتنا ہوگا یہ فیصلہ انہوں نے بس مالکان پر چھوڑ دیا تھا۔