ذرائع کے مطابق بھارت میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ وزیر اعظم مودی لاک ڈاؤن کے حوالے سے کوئی اعلان کرسکتے ہیں۔
وزارت صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق بھارت میں 9100 سے زیادہ افراد کورونا وائرس سے متاثر ہیں۔
ان میں سے 7987 زیر علاج ہیں اور 308 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ جبکہ 856 افراد صحت مند ہوچکے ہیں۔
بھارت کی کئی ریاستوں نے 30 اپریل تک لاک ڈاؤن میں توسیع کردی ہے۔ ان میں اڑیسہ، مغربی بنگال، مہاراشٹر اور تلنگانہ شامل ہیں۔ اسی کے ساتھ ہی پنجاب میں کرفیو میں 30 اپریل تک توسیع کردی گئی ہے۔