ETV Bharat / bharat

گجرات: آج وزیر اعظم نریندر مودی کسانوں سے ملاقات کریں گے

وزیر اعظم نریندر مودی آج گجرات کے کَچھ میں کسانوں سے بات چیت کریں گے۔ وزیر اعظم کا یہ پروگرام نئے زرعی قوانین کے خلاف دہلی میں جاری کسانوں کی تحریک کے درمیان ہو رہا ہے۔ وزیر اعظم سے بات چیت کے لیے بھارت ۔ پاکستان سرحد کے قریب رہائش پذیر سکھ کسانوں کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔

آج وزیر اعظم نریندر مودی کسانوں سے ملاقات کریں گے

author img

By

Published : Dec 15, 2020, 10:12 AM IST

وزیر اعظم نریندر مودی آج گجرات کے کَچھ میں یک روزہ دورے پر ہیں۔ زرعی قوانین کے خلاف جاری کسانوں کے احتجاج کے درمیان وہ کَچھ کے کاشتکار برادری کے علاوہ گجرات کے سکھ کسانوں سے بھی ملاقات کریں گے۔

بیان کے مطابق وزیر اعظم کچھ میں کئی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور کچھ میں دھورڈو کے کسانوں اور فنکاروں سے بات چیت کریں گے۔ وہ مرکزی تقریب سے قبل کَچھ کے کسانوں سے تبادلہ خیال کریں گے۔

محکمہ اطلاعات گجرات کے ذریعہ جاری ایک پریس ریلیز کے مطابق بھارت ۔ پاکستان سرحد کے قریب سکھ کسانوں کو وزیر اعظم سے بات چیت کے لئے مدعو کیا گیا ہے۔

ضلع کَچھ کے لکھپت علاقے اور اس کے آس پاس تقریباً 5000 سکھ خاندان رہتے ہیں۔

واضح رہے کہ ہزاروں کسان نئے زرعی قوانین کے خلاف دو ہفتوں سے زیادہ عرصہ سے دہلی کی سرحدوں پر احتجاج کر رہے ہیں۔

یہ بھ پڑھیں: وزیراعظم مودی آج گجرات میں متعدد منصوبوں کا رکھیں گے سنگ بنیاد

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.