وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتے کے روز سعودی عرب کے شہر ریاض میں ہونے والی 15 ویں جی 20 کانفرنس میں ورچوئل طریقے سے حصہ لیا۔
جی 20 کانفرنس 21 سے 22 نومبر تک ریاض میں ہونی ہے۔ وزیر اعظم مودی نے سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبد العزیز السعود کی دعوت پر اس کانفرنس میں ورچوئل طریقے سے شرکت کی۔
مودی نے ٹویٹ کرکے کہا ’’میں نے جی 20 رہنماؤں کے ساتھ بہت اچھی گفتگو کی ہے۔ ہم یقینی طور پر دنیا کی سب سے بڑی معیشتوں کی مربوط کوششوں سے اس وبا سے یقینی طور پر نکل جائیں گے۔ میں اس ورچوئل کانفرنس کی میزبانی کرنے پر سعودی عرب کا شکریہ ادا کرتا ہوں‘‘۔
وزیر اعظم نے کہا ’’ہمارے ردعمل میں شفافیت ہمارے معاشرے کو اجتماعی طور پر اور خود اعتمادی کے ساتھ بحران سے لڑنے کے لئے ترغیب دینے میں مدد کرتی ہے۔ کرہ ارض پر اعتماد کا احساس ہمیں ایک صحت مند اور بہتر طرز زندگی گزارنے کی ترغیب دے گا‘‘۔