ETV Bharat / bharat

لالہ لاجپت رائے کو اعلیٰ رہنماؤں کا خراج عقیدت

author img

By

Published : Jan 28, 2021, 2:54 PM IST

وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر دفاع راجناتھ سنگھ سمیت کئی اعلیٰ رہنماؤں نے عظیم مجاہد آزادی لالہ لاجپت رائے کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا۔

لالہ لاجپت رائے کو اعلیٰ رہنماؤں کا خراج عقیدت
لالہ لاجپت رائے کو اعلیٰ رہنماؤں کا خراج عقیدت

وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو ٹویٹ کرتے ہوئے کہا: 'عظیم مجاہد آزادی پنجاب کیسری لالہ لاجپت رائے کو ان کے یوم پیدائش پر عقیدت کے ساتھ سلام۔'

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے بھی اپنے پیغام میں کہا کہ 'پنجاب کیسری لالہ لاجپت رائے کے یوم پیدائش کے موقع پر میں انہیں یاد اور نمن کرتا ہوں۔ ہندوستان کی جدوجہد آزادی کے دوران انہوں نے ملک کے اندر قومی محبت کا جذبہ پیدا کرنے اور نوجوانوں کو آگے آنے کے لئے تحریک دی۔ ان کا تعاون آنے والی نسلوں کو بھی تحریک دیتا رہے گا۔'

ادھر نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے بھی مجاہد آزادی لالہ لاجپت رائے کو ان کے یوم پیدائش کے موقع پر دلی خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

نائیڈو نے جمعرات کو جاری ایک پیغام میں کہا کہ لالہ لاجپت رائے نے انقلابیوں کی ایک پوری نسل کو بیدار کیا اور لوگوں کو مقامی مصنوعات اور خدمات سے متعلق آگاہ کیا۔

نائب صدر نے کہا کہ 'میں مجاہد آزادی، قوم پرست، ماہر تعلیم، پنجاب کیسری لالہ لاجپت رائے کے یوم پیدائش پر ان کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔'

نائیڈو کے مطابق لالہ لاجپت رائے نے اپنی بہترین تقاریر اور تحریروں کے ذریعہ انقلابیوں کی ایک نسل کو بیدار کیا۔ لالہ لاجپت رائے نے سودیشی معیشت کے قیام کے لئے پنجاب نیشنل بینک اور سودیشی پونجی سے انشورنس کمپنی کے قیام میں تعاون کیا۔ دیسی تعلیم کے پھیلاؤ کے لئے ڈی اے وی اسکولوں کے قیام میں معاونت کی۔ سائمن کمیشن کے خلاف لالہ جی کے احتجاج نے مقامی عوام کو متاثر کیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.