ETV Bharat / bharat

تامل ناڈو میں پجاری کا پیٹ پیٹ کر قتل

پولیس نے بتایا کہ 'ہلاک شدہ پجاری کی شناخت جی متھو راجا کے طور پر ہوئی ہے، جو اندھرا کوٹم ہیملیٹ کے رہنے والے تھے۔'

تامل ناڈو میں پجاری کا پیٹ پیٹ کر قتل
تامل ناڈو میں پجاری کا پیٹ پیٹ کر قتل
author img

By

Published : Oct 11, 2020, 2:33 PM IST

تامل ناڈو کے مشہور پنڈت مسنیشور مندر کے ایک پجاری کا ہفتہ کے روز نامعلوم حملہ آوروں نے مندر کے احاطے میں گھس کر ڈنڈوں اور دیگر ہتھیاروں سے پیٹ پیٹ کر بے رحمانہ قتل کردیا۔

پولیس نے بتایا کہ 'مہلوک پجاری کی شناخت جی متھو راجا کے طور پر ہوئی ہے، جو اندھرا کوٹم ہیملیٹ کے رہنے والے تھے۔'

انہوں نے بتایا کہ 'نامعلوم حملہ آوروں کا ایک گروہ مندر کے احاطے میں داخل ہوا اور انہوں نے پجاری کو ڈنڈوں اور ہتھیاروں سے مسلسل مارنا شروع کردیا جس سے پجاری کی وہیں پر موت ہوگئی۔'

تمل کے پوراتسی ماہ کے چوتھے سنیچر کے موقع پر مندر میں بڑی تعداد میں درشن کے لئے پہنچے عقیدت مند اس بے رحمانہ قتل کو دیکھ کر گھبراگئے اور محفوظ مقامات کی طرف بھاگنے لگے۔

حملہ آور پجاری کو قتل کرنے کے بعد آسانی سے فرار ہوگئے۔ اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہیں مدورے شہر کے پولیس سپرنٹنڈنٹ آر شیو پرساد مندر پہنچے اور انہوں نے معاملے کی پوچھ گچھ کی۔

بعد میں پجاری کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے راجاجی اسپتال بھی دی گئی۔

فی الحال پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.