ETV Bharat / bharat

رامناتھ کووند اور وینکیا نائیڈو نے ہولی کی مبارکباد دی - Wish Holi To Country People

صدر جمہوریہ اور نائب صدرجمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو نے رنگوں کے تہوار ہولی پر اہل وطن کو مبارکباد اور نیک خواہشات دی ہیں۔

رامناتھ کووند اور وینکیا نائیڈو نے اہل وطن کو ہولی کی مبارکباد دی

author img

By

Published : Mar 10, 2020, 8:09 AM IST

رامناتھ کووند نے ہولی کے موقع پر آج جاری مبارکبادی پیغام میں کہاکہ ہولی کے مقدس موقع پر، میں ہندستان اور غیرممالک میں مقیم تمام اہل وطن کو نیک خواہشات دیتا ہوں۔

رامناتھ کووند اور وینکیا نائیڈو نے اہل وطن کو ہولی کی مبارکباد دی
رامناتھ کووند اور وینکیا نائیڈو نے اہل وطن کو ہولی کی مبارکباد دی

انہوں نے کہا کہ رنگوں کے تہوار ہولی، شرد رتو کے اختتام اور وسنت رتو کے آمد کا پیغام دیتی ہے۔ یہ تہوارتمام کی زندگی میں امیدبڑھانے والا ہوتا ہے اور اسی لئے ہماری ثقافتی روایت میں ہولی کا مخصوص مقام ہے۔ ہر عمر اور ہر طبقہ کے لوگ اس تہوار کو نہایت جوش و خروش کے ساتھ مناتے ہیں۔ مختلف رنگوں سے بھرا یہ تہوار ہماری تنوع اور ثقافتی وراثت کی علامت ہے۔

صدر نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ اس تہوار کے ذریعہ اپنے انمول ورثہ اور زندگی کے اقدار میں اہل وطن کا اعتماد بڑھے اور یہ تہوار تمام لوگوں میں باہمی ہم آہنگی اور دوستی کو مضبوط بنائے۔

نائب صدرجمہوریہ ہند ایم وینکیا نائیڈو نے بھی ہولی کے مبارک موقع پر عوام کو مبارکباد دی ہے۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ رنگوں کا یہ تہوار ایک دوسرے کے قریب آنے اور اتحاد ، بھائی چارے اورمیل محبت کے جذبے کو تازہ کرنے کا ایک موقع ہے۔ اس ہولی پر انہوں نے دوستی اور آپسی میل محبت کے بندھنوں کو مضبوط کرنے کے لئے کہا جو ہمارے سماج کو یکجا کرتی ہے۔

انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ ’’میں ہولی کے اس مبارک موقع پر اپنے ملک کے عوام کو اپنی طرف سے گرم جوشانہ مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں ۔ ہولی ، جو رنگوں کا تہوار ہے ، خاندان اور دوستوں کے ایک دوسرے کے ساتھ جمع ہونے اور یگانگت ، بھائی چارے اور میل محبت کے جذبے کو تازہ کرنے کا تہوار ہے ۔ ہولی سے قبل شا م میں الاؤ جلایا جانا ، اچھائی کی برائی پر جیت کی عکاسی کرتا ہے۔ ہولی،فطرت کی خوبصورتی اور اس کی نوازشوں کا جشن ہے۔یہ تہوار موسم سرما کے اختتا م اور موسم گرما کے آغاز کی اہمیت کواجاگر کرتا ہے۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.