کووند نے قومی اساتذہ ایوارڈ کی ورچوئل تقریب سے اپنے خطاب میں ہفتے کو کہا کہ 'اساتذہ کی حقیقی کامیابی طلبا کو اچھا انسان بنانا ہے۔'
انہوں نے اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا کہ 'اچھی کلاس روم اور آلات سے اسکول نہیں بنتا ہے بلکہ اساتذہ کے عزم اور قربانی سے اس کی تعمیر ہوتی ہے۔'
یہ بھی پڑھیں: خصوصی رپورٹ: یوم اساتذہ کا تاریخی پس منظر
اس تقریب میں ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 47 اساتذہ کو اعزاز سے نوازا گیا جن میں 18 خاتون اساتذہ ہیں اور دو معذور زمرے کے ٹیچر ہیں۔
وہیں وزیراعظم نریندر مودی نے ہفتہ کے روز 'ٹیچرز ڈے' کے موقع اساتذہ کی خدمات کو یاد کرتے ہوئے انہیں قومی تعمیر کا بانی قرار دے کر ان کا شکریہ ادا کیا۔
ملک میں ہر برس 5 ستمبر کو سابق صدر ڈاکٹر سروپلی رادھا کرشنن کے یوم پیدائش پر 'ٹیچرز ڈے' منایا جاتا ہے۔
مودی نے ملک کی ترقی میں اساتذہ کی بے مثال خدمات کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ 'ہم اپنے محنتی اساتذہ کے شکر گزار رہیں گے، ٹیچرز ڈے پر اساتذہ کی بے مثال خدمات اور کوششوں کے تئیں ہم شکریہ ادا کرتے ہیں، ہم ڈاکٹر رادھا کرشنن کو یوم پیدائش کے موقع پر گلہائے عقیدت پیش کرتے ہیں۔'
ایک اور ٹویٹ میں وزیر اعظم نے اپنے 'من کی بات' پروگرام میں اساتذہ سے متعلق گفتگو کا بھی حوالہ دیا، انہوں نے لکھا 'اساتذہ نے بچوں کو ہماری شاندار تاریخ سے آگاہ کیا ہے، میں نے من کی بات میں ایک مشورہ دیاتھا کہ اساتذہ بچوں کو جنگ آزادی کے گمنام ہیروز کی کہانیوں سے آگاہ کریں۔'