ETV Bharat / bharat

نو جانبازوں کو شوریہ چکر، ایک کو کیرتی چکر - مسلح دستوں کے 84 بہادروں

بہادری کے انعامات کے لئے منتخب کئے گئے جانبازوں میں افواج کے ساتھ ساتھ نیم فوجی دستوں اور پولیس کے جوان بھی شامل ہیں۔

Govt announces
Govt announces
author img

By

Published : Aug 15, 2020, 6:53 AM IST

مسلح دستوں کے 84 بہادروں کو بےمثال ہمت اور غیر معمولی بہادری کے لئے بہادری کے انعامات سے نوازا گیا ہے، جن میں ایک کیرتی چکر اور نو شوریہ چکر بھی شامل ہیں۔ پانچ جانبازوں کو بعد از مرگ کیرتی اور شوریہ چکر سے نوازا گیا ہے۔

تینوں افواج کے سپریم کمانڈر، صدر جمہوریہ رامناتھ کووند نے ان جانبازوں کو بہادری کے انعامات سے نوازے جانے کو منظوری دی۔

پانچ فوجی اہلکاروں کو بہادری کے دوسری بار فوجی میڈل، 60 کو فوجی میڈل (بہادری)، چار کو بحریہ میڈل (بہادری) اور پانچ کو فضائیہ میڈل (بہادری) کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔

صدر نے مختلف فوجی مہمات میں قابل ذکر شراکت کے لئے 19 فوجی اہلکاورں کو مینشن ان ڈسپیچ دیئے جانے کو بھی منظوری دی ہے۔ ان میں سے آٹھ کو آپریشن میگھدوت اور آپریشن گارڈ کے لئے بعد از مرگ دیا جا رہا ہے۔

بہادری کے انعامات کے لئے منتخب کئے گئے جانبازوں میں افواج کے ساتھ ساتھ نیم فوجی دستوں اور پولیس کے جوان بھی شامل ہیں۔

جموں و کشمیر پولیس کے ہیڈ کانسٹبل عبدالرشید کلاس کو بعد از مرگ کیرتی چکر دیا جا رہا ہے۔

فوج کی پیراشوٹ ریجیمنٹ (اسپیشل فورس) کے لیفٹننٹ کرنل کرشن سنگھ راوت، مراٹھا لائٹ انفنٹری کے میجر انل ارس اور راشٹریہ رائفلس کی 44ویں بٹالین کے حولدار آلوک کمار دوبے کو شوریہ چکر سے نوازا جائے گا۔ فضائیہ کے پائلٹ ونگ کمانڈر وشاک نائر کو بھی شوریہ چکر کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔

جموں و کشمیر پولیس کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل امت کمار کو بھی شوریہ چکر دیا جائے گا۔ سنٹرل انڈسٹریل سیکورٹی فورس کے سب انسپکٹر مہاویر پرساد گودارا، ہیڈکانسٹبل ای نائک، سپاہی مہندر کمار پاسوان اور سپاہی ستیش پرساد کشواہا کو بعد از مرگ شوریہ چکر سے نوازے جانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

فوج کی راشٹریہ رائفلز کی 22ویں بٹالین کے لیفٹننٹ کرنل امت کنور، 42ویں بٹالین کے لیفٹننٹ کرنل امریندر پرساد دویدی، 14ویں بٹالین کے میجر امت شاہ، دسویں بٹالین کے میجر اکھل کمار ترپاٹھی اور نویں بٹالین پیراشوٹ ریجیمنٹ (اسپیشل فورس) کے نائب صوبیدار انل کمار کو پھر سے فوجی میڈل (بہادری) سے نوازا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.