اترپردیش کے شہر میرٹھ میں بھی مختلف امام بارگاہوں میں محرم کے کے موقعے پر مجالس کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ اسی سلسلے میں شہر کے مختلف علاقوں زیدی نگر سوسائٹی، زاہدان، پوروا فیاض علی، گھنٹہ گھر اور وقف امام بارگاہوں کی انتظامیہ کمیٹیوں نے میٹنگ کا انعقاد کرکے تیاریوں کا جائزہ لیا ہے۔
کمیٹی کے صدر سید عباس صفوی نے بتایا کہ محرم کا چاند نمودار ہوتے ہی شب بیداری کا سلسلہ شروع ہوتا ہے۔ دوسری محرم کو جلوس نکالے جاتے ہیں
ان کے مطابق ساتویں محرم کو تاریخی اور قدیمی جلوس نکالے جاتے ہیں جبکہ کہ نویں اور دسویں کو شب بیداری کی جاتی ہے اور مجالس کا انعقاد ہوتا ہے۔