ETV Bharat / bharat

پرتاپ گڑھ: براک اوباما کی کتاب کے خلاف مقدمہ درج - ایک پرومزڈ لینڈ

پرتاپ گڑھ میں آل انڈیا رولرس بار ایسوسی ایشن کے قومی صدر گیان پرکاش شکلا نے سابق امریکی صدر براک اوباما کے خلاف لال گنج سول کورٹ میں شکایت درج کروائی ہے۔

us former president
us former president
author img

By

Published : Nov 19, 2020, 5:44 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع پرتاپ گڑھ میں سابق امریکی صدر براک اوباما کی کتاب 'ایک پرومزڈ لینڈ' میں کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کے بارے میں تبصرہ کیا گیا ہے۔

complaint lodged against us former president barack obama
پرتاپگڑھ: براک اوبامہ کی کتاب کے خلاف مقدمہ درج

آپ کو بتا دیں کہ' اس کتاب میں سابق امریکی صدر نے بھارت کے سابق وزیر اعظم اور کانگریس پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی کو ہدف تنقید بنایا ہے۔

اس تعلق سے پرتاپگڑھ کے سول کورٹ میں ان کے خلاف مقدمہ درج کرایا گیا ہے۔سول جج نے سماعت کے لئے یکم دسمبر مقرر کیا ہے۔

براک اوبامہ کی کتاب کے خلاف مقدمہ درج

آل انڈیا رولرس بار ایسوسی ایشن کے قومی صدر گیان پرکاش شکلا نے سابق امریکی صدر براک اوباما کے خلاف لال گنج سول عدالت میں شکایت درج کروائی ہے۔

ان کا الزام ہے کہ سابق امریکی صدر اوباما کی کتاب میں بھارت کے سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ اور کانگریس پارٹی کے سابق قومی صدر راہل گاندھی پر کیے گئے تبصرے ناقابل برداشت ہیں۔ مزید شکلا نے کہا کہ ملک میں راہل گاندھی اور سابق وزیر اعظم کے لاکھوں حامی اس سے ناراض ہیں

انہوں نے کہاکہ'سابق امریکی صدر براک اوباما نے ملک کے امن کو منتشر کرنے کےلیے بھارت کے دو عظیم تر رہنماؤں کے خلاف تبصرے کیے ہیں۔اس لیے آل انڈیا رولرس بار ایسوسی ایشن کے قومی صدر گیان پرکاش شکلا نے سابق امریکی صدر کے خلاف پولیس سے مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس مقدمہ کی سماعت سول کورٹ کے جج ونیت یادو کی سربراہی میں آئندہ ماہ یکم دسمبر 2020 کو ہوگی۔اس تعلق سے انل تیواری، مہیش، شہزاد انصاری اور رمیش پانڈے نے مشترکہ طور پر عدالت میں بحث کی ہے۔

مزید پڑھیں:

اے ایم یو کے وائس چانسلر طارق منصور کووڈ ویکسین ٹرائل سے باہر؟

سابق امریکی صدر اوبامہ کے خلاف شکایت درج کروانے کا معاملہ پورے ضلع میں زیر بحث ہے۔ شکایت کنندہ گیان پرکاش شکلا کانگریس کے رہنما پرمود تیواری کے بھی بہت قریب ہیں۔ایسی صورتحال میں کانگریس پارٹی نے کتاب میں موجود بہت سی چیزوں پر ناراض ہوکر یہ شکایت درج کرائی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.