ETV Bharat / bharat

پرشانت کشور کو ملے گی 'زیڈ' سکیورٹی؟

مغربی بنگال کی حکومت سیاسی حکمت عملی کے ماہر پرشانت کشور کو 'زیڈ' زمرے کی سیکیورٹی فراہم کر سکتی ہے۔

پرشانت کشور کو ملے گی 'زیڈ' سیکیورٹی؟
پرشانت کشور کو ملے گی 'زیڈ' سیکیورٹی؟
author img

By

Published : Feb 18, 2020, 9:51 AM IST

Updated : Mar 1, 2020, 4:59 PM IST

نتیش کمار کی پارٹی جنتا دل یونائٹیڈ سے نکالے جانے کے بعد پرشانت کشور مغربی بنگال کی سیاست میں سرگرم ہونے والے ہیں۔

ذرائع کے حوالے سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ریاستی حکومت انہیں 'زیڈ' زمرے کی سکیورٹی فراہم کر سکتی ہے، جسے لے کر قیاس آرائیاں بھی شروع ہوگئی ہیں۔

تاہم ریاستی سکریٹریٹ اور ترنمول کانگریس کی اعلی قیادت نے اس پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے، اس سلسلے میں پرشانت کشور سے بھی رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی لیکن ان کی طرف سے کوئی جواب نہیں ملا۔

یہ قیاس آرائیاں بھی کی جارہی ہیں کہ پرشانت کشور 2021 کے اسمبلی انتخابات سے قبل ممتا بنرجی کی ترنمول کانگریس میں شامل ہوسکتے ہیں۔

وہیں سی پی آئی (ایم) کے قانون ساز پارٹی کے رہنما سوجان چکرورتی نے اس پر اعتراض کرتے ہوئے سوال کیا کہ ریاستی حکومت کی خرچ پر کشور کو 'زیڈ' زمرے کی سکیورٹی کیوں دی جارہی ہے، حالانکہ مغربی بنگال سے پرشانت کشور کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 4:59 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.