ETV Bharat / bharat

'پرنب مکھرجی ایک عظیم رہنما تھے'

author img

By

Published : Sep 2, 2020, 10:22 AM IST

ٹرمپ نے کہا ہے کہ 'سابق صدر پرنب مکھرجی کے انتقال کی خبر سن کر بہت افسوس ہوا۔ میں مسٹر مکھرجی کے اہل خانہ اور بھارت کے عوام سے اظہار تعزیت کرتا ہوں جنہوں نے ایک عظیم قائد کو کھو دیا ہے'۔

pranab mukherjee was a great leader
'پرنب مکھرجی ایک عظیم رہنما تھے'

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے بھارت رتن سے سرفراز سابق صدر پرنب مکھرجی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 'مکھرجی ایک عظیم قائد تھے'۔

ٹرمپ نے کہا ہے کہ 'سابق صدر پرنب مکھرجی کے انتقال کی خبر سن کر بہت افسوس ہوا۔ میں مسٹر مکھرجی کے اہل خانہ اور بھارت کے عوام سے اظہار تعزیت کرتا ہوں جنہوں نے ایک عظیم قائد کو کھو دیا ہے'۔

pranab mukherjee was a great leader
بہ شکریہ ٹوڈیٹ

سابق صدر کو گزشتہ 10 اگست کو آر آر اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ وہاں ان کے دماغ میں خون کے انجماد کے بعد اس کا آپریشن کیا گیا۔ بعد میں ان کے پھیپھڑوں اورپھر گردے میں بھی انفکیشن پھیل گیا، جس کے بعد پیر کو ان کی موت ہوگئی۔

مکھرجی کا یکم ستمبر 2020 کی سہ پہر میں لودھی روڈ شمشان میں پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ آخری رسم ادا کیا گیا، ان کے کورونا مثبت ہونے سے آخری رسومات میں تمام احتیاطی ہدایات پرعمل کیا گیا،جس کی وجہ سے سابق صدر کی آخری رسومات میں کم لوگوں نے شرکت کی۔

مزید پڑھیں: مرکزی کابینہ نے پرنب مکھرجی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا

قبل ازیں روسی صدر ولادیمیر پوتن اور بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ اور صدر عبدالحمید نے بھی سابق صدر پرنب مکھرجی کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.