پوسٹ کارڈ ٹو گاندھی سیریز میں جامعہ ملیہ اسلامیہ سمیت ملک بھر کے طلبا و عوام میں حصہ لیا اور انھوں نے پوسٹ کارڈ ٹو گاندھی کے لیے تصویریں بھیجیں۔
اس سیریز کے لیے عوام نے گاندھی جی کی الگ الگ جگہوں کی تصویروں کے ساتھ پوسٹ کارڈز بھیجے، جس میں انھوں نے آج کے بھارت کے تصویر گاندھی جی کو دکھائی۔
اس سیریز کی تصویروں میں عوام نے ماحولیات اور آس پاس کے ماحول کو بھی دکھایا، جس میں مختلف مقامات پر پھیلی گندگی کی تصویروں کے ذریعے ایک پیغام دینے کی کوشش کی گئی۔
کئی پوسٹ کارڈز میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ وہ ماحولیات کے تحفظ کے لیے ہر ممکن کوشش کرتے رہیں گے۔
یہ نمائش کی تقریب جامعہ ملیہ اسلامیہ کے ایم ایف حسین آرٹ گیلری میں منعقد کی گئی تھی۔ اس کا افتتاح جامعہ کے رجسٹرار اے پی صدیقی نے کیا تھا۔
پروفیسر بصیر نے ہمیں بتایا کہ آج یہاں کل 42 پوسٹ کارڈز کی نمائش کی گئی ہے۔