ETV Bharat / bharat

تملناڈو میں مکمل لاک ڈاون - اتوار کو مکمل لاک ڈاون

وزیراعلی پلانی سوامی پیر کو طبی ماہرین کے ساتھ میٹنگ کےبعد لاک ڈاؤن کی مدت کو 30 جون کے بعد بڑھایا جائے یا نہیں اعلان کریں گے۔

تملناڈو میں مکمل لاک ڈاون
تملناڈو میں مکمل لاک ڈاون
author img

By

Published : Jun 28, 2020, 5:06 PM IST

تمل ناڈو میں مکمل لاک ڈاؤن کی وجہ سے معمولات زندگی ٹھپ ہوکر رہ گئی ہے۔سڑکیں سونی پڑی ہیں۔چینئی اور دیگر اضلاع میں کورونا وائرس (کوویڈ- 19) کے بڑھتے معاملوں کی وجہ سے نافذ 12 دن کے مکمل لاک ڈاؤن کی وجہ سے ہر طرف بند ہے۔

ریاست کے چینئی،تروولور،کانچی پورم ،چینگلپیٹ،مدورے اور تھینی ضلع میں کوویڈ-19 کی تشہیر کی روک تھام کےلئے پابندیاں نافذ ہیں۔ان ضلعوں میں کوویڈ-19 کے معاملوں میں کافی اضافہ دیکھنے کو ملا ہے اور اس کی وجہ سے یہاں 30 جون تک پابندیاں نافذ ہیں۔

ریاست کے وزیراعلی ای کے پلانی سوامی نے 12 دن کے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا تھا۔ان ضلعوں میں آج دودھ سپلائی،میڈیکل ،دوا کی دکانوں اور اسپتالوں کو چھوٹ دی گئی تھی۔لاک ڈاؤن کے دوران جن 20 دیگر خدمات کو چھوٹ دی گئی تھی،وہ سبھی بھی آج مکمل لاک ڈاؤن کےدوران 12 گھنٹے تک بند رہے۔

سبھی کرانے کی دکانیں،سبزیوں کی دکانیں،ہوٹل اور ہولز بند ہیں۔وزیراعلی پلانی سوامی پیر کو طبی ماہرین کے ساتھ میٹنگ کریں گے اور ان کی درخواست کی بنیاد پر فیصلہ کیا جائے گا کہ لاک ڈاؤن کی مدت کو 30 جون کے بعد بڑھایا جائے یا نہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.