ETV Bharat / bharat

کرناٹک میں غریب مسلم طلباء نیٹ میں کامیاب - شاہین فیلکن کالج

کرناٹک کے ان کامیاب طلباء کی حوصلہ افزائی کے لیے شہر کے فیلکن کالج کے احاطے میں ایک اجلاس کا اہتمام کیا گیا، جہاں طلباء اور ان کے والدین نے حاضرین سے اپنے تجربات شیئر کیے۔

sdf
sdf
author img

By

Published : Oct 27, 2020, 10:42 PM IST

رواں برس 'نیٹ' امتحانات کے نتائج مسلمانوں کے لئے خوش کن رہے ہیں۔ ریاست کرناٹک میں غریب خاندانوں سے تعلق رکھنے والے طلباء، جنہوں نے معاشی تنگیوں کے باوجود، دلوں میں اونچے خواب پال کر نیٹ کی تیاری کی اور اس میں کامیاب ہوئے۔

ویڈیو

شاندار کامیابی حاصل کرنے والے ان طلباء میں کوئی سائیکل رکشہ چلانے والے کا بیٹا ہے، کوئی کارپینٹر کا بیٹا تو کوئی حافظ و امام کی بیٹی ہے۔ ان طلبا کو فیلکن کالج کی جانب سے اسکالرشپ مہیا کرائی گئی تھی جو کہ ان کے لئے نہایت مددگار ثابت ہوئی۔

حیران کن بات یہ ہے کہ ان میں ایک ایسا بھی طالب علم ہے، جس نے بذات خود مزدوری کرکے نیٹ امتحان میں کامیابی حاصل کی ہے۔

ان کامیاب طلباء کی حوصلہ افزائی کے لیے شہر کے فیلکن کالج کے احاطے میں ایک اجلاس کا اہتمام کیا گیا، جہاں طلباء اور ان کے والدین نے حاضرین سے اپنے تجربات کا اظہار کیا۔

کامیاب طلباء کی حوصلہ افزائی کے لیے شہر کے فیلکن کالج کے احاطے میں ایک اجلاس کا اہتمام

بنگلور کا معروف تعلیمی ادارہ' شاہین فیلکن کالج' نے ملک بھر کے تمام اقلیتی تعلیمی اداروں میں اول نمبر حاصل کیا ہے۔ یہاں رواں برس 1 طالب علم نے 600 سے زائد نمبر حاصل کیا، 50 طلباء نے 500 سے زائد اور مجموعی طور پر 75 طلباء نے 'نیٹ' امتحانات میں اعلیٰ نمبرات حاصل کئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.