آٹھ مارچ کو ’انٹرنیشنل وومین ڈے‘ کے موقع پر نیٹفلکس کی سیریز ’بامبے بیگمس‘ ریلیز ہو نے والی ہے۔
سیریز کا فرسٹ لک سوشل میڈیا کے ذریعے ریلیز کیا گیا۔ پوجا بھٹ طویل عرصے کے بعد فلموں میں نظر آئیں گی۔ فلم کی کہانی پانچ ماڈرن ہندوستانی خواتین پر مبنی ہے جو انتہائی پرعزم ہیں۔ کامیابی اور طاقت ان کی منزل ہے۔
پوجا بھٹ نے فرسٹ لک شیئر کرتے ہوئے لکھا ’’اٹھو اور چھا جاؤ۔ اس عورت سے زیادہ طاقتور کوئی نہیں جس نے خود کو بنایا ہو‘‘۔ پوجا نے کہا لو میں لوٹ آئی ہوں۔ بامبے بیگمس اور نیٹ فلکس کا بہت شکریہ۔ ’بامبے بیگمس‘ کی ہدایتکار ی النکرتا شریواستو نے کی ہے۔