ETV Bharat / bharat

'امریکی فوجیوں کی واپسی پر تفصیل فراہم کی جائے' - شمالی شام سے امریکی فوجیوں کو واپس بلانے کا فیصلہ

امریکی سیاست دانوں نے امریکی فوجیوں کو واپس بلانے کے صدر ٹرمپ کے فیصلے کے بارے میں سینیٹر کی سطح پر معلومات دیے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

شمالی شام سے امریکی فوجیوں کی واپسی پر بریفنگ کا مطالبہ
author img

By

Published : Oct 9, 2019, 11:02 PM IST

ٹرمپ انتظامیہ کے ایک اعلیٰ افسر نے کہا تھا کہ 'شمالی شام کے سرحدی خطے میں تعینات 50 امریکی فوجیوں کو ہٹایا جائے گا۔'

اس فیصلے کی سخت مذمت کرتے ہوئے ریپبلکن رکن لنڈسے گراہم اور ڈیموکریٹ پارٹی کے رکن کرسٹوفر کون نے کہا کہ 'یہ کرنے سے ہمارے قومی اسٹریٹیجک مفادات پر اثر پڑے گا۔'

اس فیصلے کے سلسلے میں واشنگٹن پوسٹ نے منگل کے روز کچھ اعلیٰ افسران کے حوالے سے کہا تھا کہ 'شام کے بارے میں اس متنازعہ فیصلے کے سلسلے میں ٹرمپ انتظامیہ نے انھیں اندھیرے میں رکھا ہے۔'

اس کے فوراً بعد امریکی دفاعی ہیڈکوارٹر پینٹاگن نے اسی دن کہا تھا کہ وزیردفاع مارک ایسپر اور فوج کے جوائنٹ چیف آف اسٹاف مارک ملے کے درمیان کچھ روز قبل اس معاملے پرغوروخوض ہوا تھا اور یہ پوری کاروائی شام میں امریکی مفادات کے تحفظ میں کی گئی ہے۔

امریکی اراکین نے اس فیصلے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسا کرنے سے وہاں اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس)کے ابھرنے کاخطرہ بڑھ جائے گا اور ترکی کے حملے کے پیش نظر وہاں انسانی بحران پیدا ہوجائےگا۔

مسٹر ٹرمپ نے بعدمیں اپنی طرف سے یہ وضاحت کی تھی کی واشنگٹن شامی کرد جنگجوؤں کو تنہا نہیں چھوڑے گا۔

Intro:Body:Conclusion:

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.