ETV Bharat / bharat

بی جے پی صدر کے قافلے پر پتھراؤ، کس نے کیا کہا؟

مغربی بنگال کے ڈائمنڈ ہاربر میں بی جے پی صدر جے پی نڈا کے قافلے پر حملہ کے بعد سیاست کا بازار گرم ہے۔ بی جے پی کے اعلی رہنما سمیت دیگر رہنما نے اس حملے پر کیا رد عمل ظہار کیا آئیں جانتے ہیں۔'

author img

By

Published : Dec 11, 2020, 12:19 PM IST

Updated : Dec 11, 2020, 3:35 PM IST

Nadda's convoy attacked in Bengal, Shah orders probe, TMC says BJP 'plot'

در اصل بی جے پی قومی صدر جے پی نڈا گذشتہ روز مغربی بنگال کے دورے پر تھے جہان انہیں مخالفت کا سامنا کرنا پڑا، اس دوران ڈائمنڈ ہاربر میں ان کے قافلے پر پتھراؤ بھی کیا گیا۔

بی جے صدر جے پی نڈا کے قافلے پر پتھراؤ

خبروں کے مطابق قافلے میں شامل بی جے پی کے جنرل سکریٹری کیلاش وجئے ورگیہ کی کار کا شیشہ بھی ٹوٹ گیا۔ وہ بال بال بچے۔ دونوں رہنما پارٹی کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کے لیے جنوبی 24 پرگنہ جا رہے تھے۔

وزیر اعلی ممتا بنرجی نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ' بنگال کی عوام بی جے پی کو پسند نہیں کرتی پھر بھی یہاں چڈا، نڈا، پھڈا، بھڈا آجاتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ' آپ کے اپنے سیکورٹی اہلکار ہیں۔ کوئی آپ پر کیسے حملہ کرسکتا ہے؟ ممتا نے کہا کہ ریاستی پولیس پر بھروسہ کرنے کے بجائے، آپ مرکزی افواج کے ساتھ چلے جائیں؟ 'یہ حملہ منصوبہ بند ہوسکتا ہے، میں نے ریاستی پولیس کو تحقیقات کا حکم دیا ہے، لیکن میں ہر وقت جھوٹ برداشت نہیں کروں گی'۔

ممتا بنرجی کا رد عمل

وزیر داخلہ امت شاہ نے ٹویٹر پر لکھا کہ' بنگال میں بی جے پی کے قومی صدر جگت پرکاش نڈا پر حملہ انتہائی قابل مذمت ہے، جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ مرکزی حکومت اس حملے کو بہت سنجیدگی سے لے رہی ہے، بنگال حکومت کو اس اسپانسر تشدد کے لیے ریاست کے امن پسند لوگوں کو جواب دینا ہوگا'۔

امت شاہ کا ردعمل

راج ناتھ سنگھ نے ٹویٹ کیا کہ "بی جے پی کے قومی صدر جگت پرکاش نڈا کے قافلے پر ہوئے حملے کے بعد میں نے ان سے فون پر بات کرکے حالات کے بارے میں معلومات حاصل کی، یہ واقعہ ریاست مغربی بنگال میں گرتی امن و امان کا عکاس ہے، جمہوریت میں اس طرح سے سیاسی رہنماؤں کو نشانہ بنانا بہت تشویشناک ہے، بی جے پی کے قومی صدر کے قافلے پر حملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے اس کی مکمل تحقیقات کی جانی چاہیے اور اس واقعہ کی ذمہ داری طے کی جانی چاہیے۔'

راج ناتھ سنگھ کا رد عمل

مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر نے بی جے پی صدر کے قافلے پر حملے کو تشویشناک قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا میں اس خوفناک اطلاعات سے پریشان ہوں۔ بی جے پی صدر کے قافلے پر حملہ ہوا۔ پولیس نے اس کی حمایت کی ہے۔ CS اور DGP کو میرے انتباہات کے باوجود ہوا ہے۔ یہ قانون کے خاتمے کی علامت ہے۔

مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر کا رد عمل

مغربی بنگال کے بی جے پی صدر دلیپ گھوش نے کہا 'بھارتی سیاست کی تاریخ میں یہ ایک سیاہ دن ہے۔ یہاں تک کہ مغربی بنگال میں میڈیا بھی محفوظ نہیں ہے۔'

بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا نے کہا کہ کسی زمانے میں سونار بنگلہ کہلانے والی ریاست میں آج کچھ بھی ٹھیک نہیں ہے۔ ریاست کے تمام اضلاع میں بدعنوانی، سنڈیکیٹ راج، غنڈہ راج اور پروموٹروں کے ذریعہ ٹیکس وصولی کا بازار گرم ہے۔ مغربی بنگال کی عوام اپنی ممتا دیدی کے کرپٹ رہنماوں سے بیزار ہو چکے ہیں۔ لوگ ان کی حکومت سے مایوس ہوچکے ہیں۔

Last Updated : Dec 11, 2020, 3:35 PM IST

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.