مصدقہ اطلاع کے مطابق جھارکھنڈ کی رہائشی 70سالہ رازبانو بی بی کی موت حرکت قلب بند ہوجانے سے ہوگئی۔ دل کا دورہ پڑنے کی تصدیق درگاہ کے نزدیک سرکاری ڈسپنسری کے ڈاکٹر کے ذریعہ کی گئی اوراسے فطری موت قرار دیا۔
اہل خانہ نے اس پر کوئی اعتراض ظاہر نہ کرتے ہوئے خاتون کی لاش کو اجمیر مین دفنانے کا فیصلہ کیا۔
درگاہ کمیٹی کی ایمبولینس کی مدد سے لاش فائے ساگر شاہراہ پولیس چوکی کے قریب گورے غریباں قبرستان لائی گئی لیکن دفنانے سے قبل درگاہ تھانہ پولیس نےروک دیا۔
پولیس کے مطابق پہلےطبی جانچ کراکر یہ معلوم کیا جائے گا کہ کہیں وہ کورونا سے متاثر تو نہیں تھیں۔فی الحال لاش کو جواہرلال نہرو اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔