ضلع بیلگاوی میںسنیچر کے روز ایک کتے کی جان بچانے کے دوران ایم جی گناچری نامی ایک پولیس انسپکٹر کی موت ہوگئی۔
یہ حادثہ اس وقت رونما ہوا جب اچانک سے سڑک کے بیچ میں آئے کتے کی جان بچانے کی کوشش میں ایم جی گنا چری کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔یہ واقعہ بیلگام دیہی تھانے کے علاقے میں پیش آیا۔
سینئر پولیس عہدیداروں نے جائے وقوع کا دورہ کیا اور ان کے اچانک انتقال کے بارے میں ان کے اہل خانہ کو آگاہ کیا۔
کورونا وائرس کی وجہ سے ضلع بیلگاوی مکمل طور پر سیل ہوگیا ہے اور علاقے میں کسی بھی بیرونی فرد کو آنے کی اجازت نہیں ہے۔