ETV Bharat / bharat

محکمہ پولیس کی اپیل

سرکل انسپیکٹر دیویندر نے کہا کہ 'کورونا وائرس پر قابو پانے کیلئے ہر شہری کو لازمی طور پر ماسک لگانا نہایت ضروری ہے'۔

police department appeal
محکمہ پولیس کی اپیل
author img

By

Published : Oct 21, 2020, 10:45 PM IST

ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر کے تعلقہ گرمٹکل میں آج محکمہ پولیس کی جانب سے ایک ریالی نکالی گئی جس میں شہریوں سے ماسک لگانے کی اپیل کی گئی۔

اس ریالی کی قیادت سر کل انسپیکٹر دیویندر پا نے کی۔ اس موقع پر انہوں نے شہریوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 'کورونا وائرس پر قابو پانے کیلئے ہر شہری کو لازمی طور پر ماسک لگانا نہایت ضروری ہے'۔

انہوں نے کہا کہ 'سماجی فاصلے کو برقرار رکھتے ہوئے سنی ٹائزر کا استعمال کریں صابن سے اپنے دونوں ہاتھ دھوئیں۔ آپ مکان میں ہو یا پھر باہر ہر جگہ سماجی فاصلے کا خیال ضرور رکھیں'۔

انہوں نے کہا کہ 'اگر آپ کو سردی کھانسی بخار سانس لینے میں دشواری جیسے علامات محسوس ہورہی ہیں تو فوری ڈاکٹر سے رجوع ہوں'۔

اس موقع پر محکمہ پولیس کی جانب سے شہریوں کو مفت ماسک تقسیم کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ بغیر ماسک کے باہر گھومنے والوں کو سو روپے جرمانہ لگایا جائے گا۔ اس موقع پر محکمہ پولیس کی دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.